شرم ناک: دوسری عورت کے ساتھ رہنے کے لیے منع کرنے پر بیوی کو طلاق دے کر گھر سے نکالا
<p>مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) دوسری عورت کے ساتھ رہنے کے لئے منع کرنے پر تین بچوں کی ماں کوشوہر نے پیٹ کر طلاق دے دیا،اور گھر سے نکال دیا، متاثرہ نے شوہر کے خلاف پولیس کو تحریر دی ہے، پولیس نے متاثرہ کا کنڈہ سی ایچ سی میں علاج کرانے کے بعد متاثرہ کے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرلیا ہے ،کنڈہ تحصیل کے شیخ پور عاشق کے رہنے والے محمد بشیر کی بیوی رئیسہ بانو پولیس کو تحریر دیتے ہوئے یہ بتائ ہے کہ اسکا مائکہ پنگری میں ہے، 22سال پہلے اسکی شادی ہوئ تھی اور رئیسہ بانو کا شوہر ایک عورت جو کہ نرئ سنگرام گڑھ کی رہنے والی ایک عورت سے محبت کرکے اسکے جال پھنس گیا ہے، اسکو گھر لاکر رکھتے ہیں اور منع کرنے پہ ہر دن جھگڑا ہوتا ہے 11جولائ 2019کو سمجھوتہ ہونے کے باوجود اسکی عادت سدھار نہیں ہے، وہ چھ ماہ سے پھر اسی عورت کے ساتھ رہنے لگے رئیسہ نے 26دسمبر کو ڈی ایم کنڈہ سے شکایت بھی کی تھی ،اس شکایت سے ناراض ہوکر رئیسہ کا شوہر محمد بشیر مارنے پیٹنے لگااور بولا کہ ڈی ایم سے شکایت کیوں کی ہے پولیس اس سے تلاش کررہی ہے 6فروری کو دن میں 11بجے رئیسہ کے ساتھ گالی گلوچ کیا اور مارا پیٹا اور رئیسہ کا اپنے شوہر پر الزام ہے کہ تین بار طلاق طلاق کہ کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا ،رئیسہ کی تحریر پر پولیس نے متاثرہ کو کنڈہ سی ایچ سی علاج کرانے کے لئے بھیج دیا اور اسکے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

پرتاپ گڑھ کی ہندی کی سینئر کوتری اور اردو کی عظیم شاعرہ ارونیما سکسینہ کو "گیتیکا شری 2023" سمان سے نوازا گیا

جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور میں تنظیم فلاح المسلمین کے زیر اہتمام جشن اعلیٰ حضرت کا اہتمام

مدارس اسلامیہ کو عصری علوم وجدید نصاب تعلیم سے آراستہ کرنا عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے: ڈاکٹر محمد احمد نعیمی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز