تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

مدارس اسلامیہ کو عصری علوم وجدید نصاب تعلیم سے آراستہ کرنا عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے: ڈاکٹر محمد احمد نعیمی

📅 15-03-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
پرتاپ گڑھ

<p>مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ: 15 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)
ضلع پرتاپ گڑھ کے تاریخی قصبہ مانکپور شریف میں واقع جامعہ حنفیہ رضویہ میں سالانہ جلسہ امام اعظم کانفرنس سید ظفر اقبال چشتی اشرفی کی سرپرستی اور مفتی شاہ نواز عالم ازہری کی صدارت میں منعقدہوا جبکہ تلاوت قاری بلال ازہری اور نظامت شریف الحق سبحانی امبیڈکرنگر نے انجام دیا مقرر خصوصی کی حیثیت سے ہمدرد یونیورسٹی دہلی سے تشریف لائے پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد نعیمی صاحب نے دینی وعصری علوم کے موضوع پہ مختلف زبانوں میں مجمع سے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارس کو عصری تعلیم سے جوڑنا بے حد ضروری ہے اور عصر حاضر کا تقاضہ ہے اور مدارس کی تعلیم کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا عصر حاضر میں بہت ضروری ہے آج ہمارے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی کا راستہ دیکھاکر انکے حوصلہ کو بلند کرنا ضروری ہے مزید انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سب پریشان اور ترقی کے راہ سے محروم کوئ قوم ہے وہ قوم مسلم ہے آج کے دور میں لڑکیوں کو بھی اعلی تعلیم دینے کی ضرورت ہے وہ قوم کامیاب ہے جس قوم میں اعلی تعلیم یافتہ لوگ موجود ہیں آخر میں انہوں نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل کے لئے اور عالمی سطح پہ دین وسنیت کے تبلیغ واشاعت کے لئے مدارس کے نظام تعلیم کو جدید اور نصاب میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے لہذا جامعہ حنفیہ رضویہ سے فارغ ہونے والے طلبہ سےاپیل ہے کہ اپنے حوصلہ کو بلند کریں اور اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک کے مختلف گوشہ میں دین وسنیت کی خدمت انجام دیں ۔اس موقع پہ مولانا محمودریاض مفتی فہیم اختر مولانا عابد مصباحی مولانا حشمت مصباحی مولانا شفیق ازہری مولانا اشفاق ازہری مولانا رضوان ازہری مولانا ارمان اویسی وغیرہ خاص طور پہ موجود تھے جبکہ منظر عالم دیناچ پوری وغیرہ نے نعت ومنقبت کے اشعار پیش کئے اور مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جلسہ کا اختتام سید ظفر اقبال اشرفی کی دعا پہ ہوا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ض

ضیاءالمصطفیٰ ثقافی

📍 Barabanki

📰 23 پوسٹ👁 1 قارئین📊 0 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

پرتاپ گڑھ کی ہندی کی سینئر کوتری اور اردو کی عظیم شاعرہ ارونیما سکسینہ کو "گیتیکا شری 2023" سمان سے نوازا گیا

جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور میں تنظیم فلاح المسلمین کے زیر اہتمام جشن اعلیٰ حضرت کا اہتمام

جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور شریف کنڈہ پرتاپ گڑھ میں جشن غوث الوری سے علماء کرام کا مجمع سے خطاب

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

مفت یعنی فری میں عمرہ کرنے کا سنہرا موقع

👁 3 ویوز