تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

ادبی تنظیم بزمِ عزیز کی ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد

📅 16-11-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ادبی گلیاروں سے

<p>بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) شہر کے محلہ نبی گنج میں واقع بزمِ عزیز کے صدر الحاج نصیر انصاری کے مکان پر بزم عزیز کی ماہانہ طرحی نشست منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت عدیل منصوری نے کی۔ نظامت کے فرائض ہذیل احمد ہذیل نے انجام دیے۔ جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر مختار فاروقی و طارق جیلانی نے شرکت کی۔ غزل کا مصرع طرح" ہمیں ہے تلاش یارو کسی میرِ کارواں کی " پر کہی گئی غزل کے پسندیدہ اشعار نذرِ قارئین ہیں۔۔۔</p>
<p>جو یہ چاہتے ہو برکت بھی ہو رزق میں تمہارے
ہے عدیل تم پہ لازم کرو قدر مہماں کی
عدیل منصوری
ترے حسن کے مقابل مری شاعری کہاں ہے
نہ تو لفظ ہیں میسر نہ صلاحیت زباں کی
مختار فاروقی
ہوا کیا ہے دوستوں کو جو اُتر گئے ہیں چہرے
ابھی ابتدا ہی کی تھی سر بزم داستاں کی
نصیر انصاری
کرے آرزو وہ کیونکر کسی اور مہرباں کی
جسے مل گئ گدائی ترے سنگِ آستاں کی
ہذیل احمد ہذیل
مرا عزم سوئے منزِل مُجھے لے چلا ہے ریحان
نہیں اب مُجھے ضرورت کسی میرِ کارواں کی
ڈاکٹر ریحان علوی
نہ تو چاہ مل و زر کی نہ تو آرزو جہاں کی
کوئی خاک لا کے دے دے مُجھے اُن کے آستاں کی
دانش رام پوری
ہے یہاں کی کامیابی بھلا کوئی کامیابی
وہی کامیاب ہوگا کرے فکر جو وہاں کی
سرور کنتوری
جو یہ سیر کر رہا ہوں میں بلند آسماں کی
یہ ہیں باپ کی دعائیں ہیں دعائیں میری ماں کی
طفیل زید پوری
دبے پاؤں جس نے آ کر مری آرزو جواں کی
کوئی مُجھ سے یہ بتا دے وہ بہار تھی کہاں کی
نفیس بارہ بنکوی
جو مٹا دے نفرتوں کو جو دلوں سے دل ملا دے
ہمیں آج ہے ضرورت کسی ایسے مہرباں کی
بشر مسولوی
مُجھے جُستجُو ہے یاروں کسی ایسے مہرباں کی
جو بڑھا دے آکے رونق مرے اُجڑے آشیاں کی
عارف شہاب پوری
کریں ہم بھروسہ کس پے ہے عجیب دور یاروں
نہ لکھے کی کوئی قیمت نہ تو قدر ہے زباں کی
مسٹر امیٹھوی
ملیں گی بہاریں بے شک اُسے گلشنِ جہاں کی
یہاں صدق دِل سے خدمت جو کرے گا اپنی ماں کی
نظر مسولوی</p>
<p>نشست کے اختتام پر سبھی شعراء اور شرکاء کا شُکریہ ادا کیا گیا۔ اور اعلان کیا گیا کہ آئیندہ دسمبر ماہ میں ہونے والی نشست کا مصرع طرح " اُسے میں ڈھونڈتا پھرتا ہوں اک زمانے سے " رہےگا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 31 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مصنف شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاؤن کی ہوئی رونمائی

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل / صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 3 ویوز