تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل / صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد

📅 17-11-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ادبی گلیاروں سے

<p>ادب اور فلم کا مقصد احساس کو جگانا ہے :مظفر علی</p>
<p>لکھنؤ :(ابوشحمہ انصاری)قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام گومتی ریور فرنٹ پارک لکھنؤ میں مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل /صوفیانہ کلام کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مشہور فلم ساز مظفر علی نے کہا کہ اودھ کی جو پہچان گم ہوتی جا رہی تھی ہم نے اس کی پہچان بحال کرنے کی کوشش کی، ادب اور فلم کا مقصد احساس کو جگائے رکھنا ہے ، ہمیں اپنے آپ کو آنے والے کل کا باشندہ بنانا چاہیے، فنکار کو احترام سے دیکھنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ کلا کے لیے ریسرچ سب سے بڑی چیز ہے، پینٹنگ میری غذا ہے،فرس نامہ میرا شوق ہے،ویژیول لنگویج سے ہم دور نہیں ہو سکتے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر وقت میرے ذہن میں فلم گھومتی رہتی ہے، میں آوازیں اور چیرے تلاش کرتا رہتا ہوں، کہ چہرے میں بڑی طاقت ہوتی ہے، میرے نزدیک فلم سازی بہت اہم سفر ہے فلم بنانا ترک نہیں کرنا چاہیے، ہر کلاکار میرے لیے بہت بڑا فنکار ہے، اس موقع پر ڈاکٹر شمس اقبال ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے خیر مقدمی کلمات کہے اور مظفر علی کے فنکارانہ شخصیت اور فلمی سفر پر بھی روشنی ڈالی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر منتظر قائمی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ اس کے بعد شام غزل /صوفیانہ کلام کا اہتمام کیا گیا جس میں مشہور غزل اور صوفی سنگر محترمہ اندرا نائک نے اپنی گائیکی سے سامعین کو محظوظ کیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 40 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مصنف شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاؤن کی ہوئی رونمائی

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد

ادبی تنظیم بزمِ عزیز کی ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز