تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد

📅 01-12-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ادبی گلیاروں سے

<p>وہ آفتاب اگائیں گے ہم اندھیروں میں
جہانِ علم وادب روشنی سے بھر جائے</p>
<p>ٹانڈہ (امبیڈکر نگر): یکم دسمبر ، ہماری آواز (انس مسرورانصاری)
قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن،، کے زیراہتمام علمی وادبی خطبات اورشاندار مشاعرے کاانعقاد ہواجس کی صدارت محمد شفیع نیشنل انٹرکالج (ہنسور) کےاستادمحترم محمد اسلم خاں صاحب نے فرمائی اور نظامت کے فرائض جناب قاری جمال اشرف نظامی نے انجام دیے۔انھوں نےحمدپاک سے مشاعرہ کا آغاز کیا اور جناب سعید ٹانڈوی نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔قمر جیلانی کےابتدائی کلمات اورقاری جمال اشرف نظامی کی ادارہ کے متعلق تعارفی تعارفی تقریرکے بعد محمد اسلم خان نےاپنے صدارتی خطبہ میں قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن،، کے تعلیمی شعبہ جات کی بہترین کارکردگی اوران کے تدریجی ارتقاء کا جائزہ پیش کرتے ہوئے تحریک کےبانی وصدر انس مسرورانصاری کی تعریف و توصیف کی اورانھیں قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن،،کے ترقیاتی کاموں پر مبارکباد دی اور ادارہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹر امین احسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی تعلیمی پسماندگی کےتناظرمیں ضرورت اس بات کی ہےاس ادارہ اوردیگر اقلیتی تعلیمی اداروں کو ہر طرح کے تعاون کےذریعے مزید ترقی دی جائے۔ انھوں نے مزید کیاکہ قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن،، کے وسائل اسباب محدودہیں اس لیے قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہےکہ اپنے تعاون سے اس کو طاقت ور بنائیں۔
مہمانِ خصوصی محترم جناب وصیل خان(روزنامہ۔ اردو ٹائمز۔ ممبئی)نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ پرخلوص علمی وادبی خدمات انجام دے رہاہے۔ اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ اس ادارہ سے اپنے آپ کوجوڑیں۔ اجتماعی جدوجہد سےہی کامیابیاں حاصل کی جاتی ہیں۔میں انس مسرورانصاری کا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ نئی نسل کو دینی وعصری علوم کے ساتھ اس کی ذہنی وفکری تربیت میں ہمہ تن مصروف ہیں۔
مشاعرہ میں جناب اویس فنا۔مقسوم احمد مقصوم۔ڈاکٹر امین احسن۔ ڈاکٹر اشہر سوداگر۔ دلشاد دل سکندر پوری۔ وصیل احمد خان۔ قمر جیلانی خان۔انس مسرورانصاری۔ ثاقب جمال مبارکپوری۔ انصاف ٹانڈوی۔ ضیاکاملی۔ سعید ٹانڈوی۔ تاجدار رضا۔ فضل احمد فضل۔ وغیرہ نے شرکت کی۔ مشاعرہ دیر رات تک کامیابی کے ساتھ جاری رہا۔ آخیرمیں قاری جمال اشرف نظامی کے دعائیہ کلمات پر مشاعرہ کو اگلے ماہ کے لیے ملتوی کیا گیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 356 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مصنف شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاؤن کی ہوئی رونمائی

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل / صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد

ادبی تنظیم بزمِ عزیز کی ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز