تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

📅 25-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مہاراشٹرا

<p>نالاسوپارہ:25اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش ریاست بھر میں 15 دن کا لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ جس کا اثر ایک بار پھر اب ہر چھوٹے بڑے شعبوں پر نظر آنے لگا ہے۔ </p>
<p>یہاں نالاسوپارہ مشرق کے گالا نگر علاقے کا بازار مکمل طور پر لاک ڈاؤن کے نذر ہے۔ میڈیکل اسٹور اور دودھ کی ڈیری جیسی لازمی خدمات کی دکانیں بدستور کھلی ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں پورے علاقے میں تمام دکانوں سمیت سبزی کے ٹھیلے اور سبزی پھلوں وغیرہ کے دھندے مکمل طور پر بند ہیں۔ اس بابت ایک سبزی فروش انل یادو کا کہنا ہے کہ "پولیس بہت پریشان کر رہی ہے، دن بھر پولیس کی گاڑیاں گشت پر ہیں۔" پڑوس کے ٹھیلے والے امت یادو نے بتایا کہ "ہم آدھے دن یا متبادل دنوں میں دھندے لگانے کو تیار ہیں، لیکن پولیس انتظامیہ کا رویہ متشدد ہے۔" دوسری سبزی فروش رتن وانزا ( 55 سالہ ) نے انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارا اور ہمارے اہل خانہ کا پیٹ کون پالے گا ؟ ہم وبا سے ضرور خوفزدہ ہیں اور حکومت کی جانب سے جاری تمام اصولوں کی پاسداری بھی کرتے ہیں، لیکن حکومت کو بھی چاہئے کہ عوام کا خیال رکھے۔" بغل کے ٹھیلے سے 50 سالہ جیجا گائیکواڈ کہتی ہیں کہ "اس عمر میں بھی ہم کمانے نکلے ہیں، گھر کا خرچ چلانا ناممکن سا ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں اگر کمائیں گے نہیں تو وبا کے بجائے بھوک سے ضرور مر جائیں گے۔" ایک رکشہ ڈرائیور رادھے شیام پال نے گفتگو کے دوران بتایا کہ " لاک ڈاؤن کے سبب اس دفعہ پولیس انتظامیہ اور مہانگر پالیکا پہلے سے کئی زیادہ سخت ہے، لاک ڈاؤن کی ہدایات کے مطابق رکشہ میں محض دو مسافروں کی اجازت ہے۔ لیکن اب مسافر گھر سے باہر نکلنے سے بھی گریز کر رہے ہیں، جس کے باعث ہماری آمدنی پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔"</p>
<p>اس ضمن میں مقامی پولیس انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔ حکومت کو بھی چاہئے کہ پھیری والوں کو بھی مخصوص ہدایات کے تحت کچھ وقت کے لئے دھندے لگانے کی اجازت دی جائے اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے لاک ڈاؤن کے اصولوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے۔ امید ہے کہ حکومت کی جانب سے مثبت اقدامات کئے جائیں گے اور ان تمام مسائل کا حل نکالا جائے گا۔</p>
<p>رپورٹ: صدیقی محمد اویس
فری لانس جرنلسٹ</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 171 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ

ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم، رضا اکیڈمی ممبئی کے پینسٹھ ہفتے اور مسجد نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے تیرہ ہفتے مکمل

حکومت کے دباؤ کے باوجود بابری مسجد کی یوم شہادت پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز