تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

بزم افقر کی جانب سے نوجوان شاعر عمران ساغر کی نظموں کے مجموعہ "تمثیل ادراک" کی رونمائی

📅 03-07-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ادبی گلیاروں سے

<p>بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)بزم افقر کی ماہانہ طرحی نشست صدر بزم رہبر تابانی دریادی کی صدارت اور صغیر نوری کی نظامت میں ہوٸی مہمان خصوصی کے طور پر محسن ادب ڈاکٹر ایس ایم حیدر جبکہ مہمان ذی وقار کے طور پر سماجی کارکن طارق جیلانی اور سلیم صدیقی شریک رہے. نشست کے مہمان اعزازی ادبی حوالے سے نہایت ہی زرخیز ضلع مئو ناتھ بھنجن کے خوش فکر اورنو جوان سال شاعر عمران ساغر نے شرکت کی۔اس موقع پر ان کی نظموں کے مجموعہ ' تمثیل ادراک' کی رونماٸی بھی عمل میں آٸی۔ عمران ساغر کے شعری اور ادبی سفر کی مفصل روداد پیش کرتے ہوئے شاعر نقاد ادیب اور صحافی امیر حمزہ اعظمی نے کہا کہ عمران کی غزلوں کا مجموعہ "تمہید تمنا" بھی شائع ہوکر منظر عام پر آچکا ہے جسے ادبی حلقوں میں خاصی پذیراٸی حاصل ہوٸی ہے۔ کم عمری میں ان کا تیسرا مجموعہ کلام طباعتی مراحل میں ہے۔ عمران جس گہراٸی۔گیراٸی اور جس ذوق و شوق کے ساتھ شعری سفر پر رواں دواں ہیں عنقریب ادبی دنیا ان کی صلاحیتوں کا لوہا مانے گی۔ نشست کے لئے منتخب مصرعہ "بے سبب ہم گلہ نہیں کرتے" پر طبع آزمائی کرنے والے شعراء کے پسند کئے گئے اشعار پیش قارئین ہیں۔</p>
<p>بار بار التجا نہیں کرتے
مفت خون انا نہیں کرتے
رہبر تابانی دریا بادی
عہد کرتے ہیں تو نبھاتے ہیں
منھ زبانی وفا نہیں کرتے
امیر حمزہ اعظمی
زخم دل کا ہرا نہیں کرتے
اب ترا تذکرہ نہیں کرتے
عمران ساغر
آئینے فیصلہ سناتے ہیں
آئینے مشورہ نہیں کرتے
سلیم صدیقی
جنگ کرنا ہمیں بھی آتا ہے
ہاں مگر ابتدا نہیں کرتے
ضمیر فیضی رام نگری
آپ وہسے تو کیا نہیں کرتے
بس ہمارا کہا نہیں کرتے
شعیب انور
ہم فقیروں کی شان ہے یہ میاں
اپنے حق میں دعا نہیں کرتے
صغیر نوری
ساتھ تم ہو تومجھ تک انے کا
غم کوئ حوصلہ نہیں کرتے
ھذیل لعل پوری
جو نہ چھلکے تمہاری آنکھوں سے
ایسی ہم مئے پیا نہیں کرتے
اسلم سیدن پوری
دل سبھی پر فدا نہیں کرتے
ہم کبھی یہ خطا نہیں کرتے
مجیب ردولوی
ہم وضاحت تمام باتوں کی
یا تو کرتے ہیں یا نہیں کرتے
ارشاد بارہ بنکوی
جو سخی ہیں وہ اپنی مٹھی میں
رکھ کے پیسہ ملا نہیں کرتے
نفیس بارہ بنکوی
بے وفاٸی غرور مکر و وفا
آجکل لوگ کیا نہیں کرتے
عارف شہاب پوری
حق بیانی ہو جن کی فطرت میں
وہ کسی سے ڈرا نہیں کرتے
شمیم بارہ بنکوی
جو منافق ہیں صاحب مسند
ان سے ہم مشورہ نہیں کرتے
سلیم ہمدم ردولوی
لگ نہ جائے یہ مفلسی کے ہاتھ
اپنی خواہش رہا نہیں کرتے
آدرش بارہ بنکوی
اک قدم تم بھی بڑھ کے آ جاؤ
فاصلے یوں مٹا نہیں کرتے
محترمہ کرن بھاردواج
غم وفادار ہو گئے جب سے
ہم خوشی کا پتہ نہیں کرتے
کیف بڑیلوی
جس طرح ڈاگ پالتے ہیں لوگ
ہم سے بجے پلا نہیں کرتے
رضوان ندیم
دل کی باتوں کو دل میں رکھتے ہیں
تذکرہ جا بجا نہیں کرتے
سفیان بارہ بنکوی</p>
<p>آخر میں بزم کے جنرل سیکرٹری ارشاد بارہ بنکوی نے کلمات تشکر ادا کئے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 35 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مصنف شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاؤن کی ہوئی رونمائی

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل / صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 3 ویوز