تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

مطالبۂ جہیز ہمارے معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے: علماے کرام

📅 11-03-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
پرتاپ گڑھ

<p>مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 10 مارچ، ہماری آواز(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی)</p>
<p>آج جس سماج اور معاشرے میں ہم زندگی بسر کررہے ہیں اگر اس پہ نظر ڈالیں تو ایک احساس شدت کے ساتھ ابھرتا ہے ہم سماج میں رہتے ہیں وہ ایک تضادات ومنافقت سے بھرا ہوا نظر آتاہے آج کے اس دور میں جتنی حقوق کی باتیں کہی جاتی ہے شاید ہی اس قبل کبھی کہی گئ ہوگئ اسکے باوجود آج کے اس دور میں جتنی حقوق کے خلاف ورزی کی جاتی ہے شاید کبھی کی گئ ہوگی مذکورہ باتوں کا اظہار خیال مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا مزید انہوں نے کہا کہ یہی صورت جہیز کا ہے اس پہ خوب بحث ومباحثہ کئے جاتے ہیں مقالات لکھے جارہے ہیں مساجد ومدارس سے روک تھام کا اعلان کیا جارہا ہے تنظیمیں سماج میں بیداری لانے کی کوشش کررہی ہے اس کے باوجود روزانہ ہزاروں شادیاں ہوتی ہے جس میں جہیز کا لین دین ہوتا ہے جس کی وجہ سے لڑکیاں اذیتوں کا شکار ہوتی ہے، اخر اتنے سارے معاملات کے باوجود یہ جہیز کی لعنت سماج ومعاشرے سے ختم نہین ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ اس کے کئ وجوہات ہے انسان جب دوسروں کو کہتا ہے لیکن اہنے آپ کو بھول جاتا ہے ہر انسان اپنے آپ کو مخاطب کرلیں تو ان شاء اللہ جہیز کی لعنت ختم ہوسکتی اور ہزاروں لڑکیوں کی جان بچ سکتی ہے ۔مفتی روشن رضا مصباحی ازہری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ</p>
<p>مطالبہ جہیز ہمارے معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے جس نے بہت سی ہماری مسلم بچیوں کے وجود کو تباہ کردیا۔
ابھی تک اس رواج کو ختم کرنے کے لیے جتنی بھی تجاویز آئیں یقیناتمام آراء و تجاویز درست ہیں مگر پائیدار و مستحکم نہیں۔
اس غلط رواج و چلن کو ختم کرنے کیلئے لڑکی والوں کو متحد ہو کر مطالبہ جہیز کرنے والوں کے یہاں شادی نہ کرنے کا عزم کرنا ہوگا اس اقدام سے خواہی نہ خواہی لڑکے والوں کو ڈیمانڈ کرنا بھی بند کرنا ہوگا اور ایک خوشگوار ماحول و صالح معاشرہ کی تشکیل ہوسکتی ہے۔
اور یہ بھی واضح رہے کہ سکہ کے دو رخ ہوتے ہیں،جہاں جہیزجیسی لعنت سے ہر صاحب عقل سلیم بیزار ہےاور اس کو ختم کرنے کےلئے کوشاں ہے وہیں اس فکر کو بھی عام کرنا ہوگا کہ ہر لڑکا دولت مند و صاحب ثروت نہیں ہوتا،اگر وہ نان ونفقہ پر قادر ہے تو امیر باپ بھی اپنی بیٹی کا رشتہ اس کے ساتھ کرنے میں کسر شان نہ سمجھے۔جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور کے استاذ مولانا رضوان ازہری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہیز کا مطالبہ کرنا گویا کہ بھیک مانگنا ہے انہوں نے کہا کہ مال ہونے والے سسرال سے مانگا جاتا ہے تو کیوں نہیں اس کا دائرہ وسیع کرلیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب دوسروں سے مانگنے میں شرم آتی ہے تو کیوں سسرال سے مانگنے میں شرم نہیں اتی ہے یہ سماج کا انتہائی معیوب عمل ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ض

ضیاءالمصطفیٰ ثقافی

📍 Barabanki

📰 23 پوسٹ👁 9 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

پرتاپ گڑھ کی ہندی کی سینئر کوتری اور اردو کی عظیم شاعرہ ارونیما سکسینہ کو "گیتیکا شری 2023" سمان سے نوازا گیا

جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور میں تنظیم فلاح المسلمین کے زیر اہتمام جشن اعلیٰ حضرت کا اہتمام

مدارس اسلامیہ کو عصری علوم وجدید نصاب تعلیم سے آراستہ کرنا عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے: ڈاکٹر محمد احمد نعیمی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز