خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے: شاہ نواز عالم مصباحی ازہری
<p>مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 20 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار)
کنڈہ تحصیل میں عرس خواجہ غریب نواز منعقد ہوا جشن کا آغاز حافظ. اخلاق احمد کے تلاوت سے ہوا مقرر خصوصی کی حیثیت سے مفتی شاہ نواز عالم مصباحی ازہری نے شرکت کی اور انہوں نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ غریب کی سیرت ہم سب کے لئے مشعلہ راہ ہے، اور انہوں نے کہ اسوہ حسنہ اور اپنے اخلاق وکردار کی بنیاد پر بھارت کے کونے کونے میں دین متین کے خدمت کو انجام دیا اور خدمت خلق کی ایسی خوشگوار فضا قائم کی ہر مذہب کے لوگ آپ سے ایسے منسلک ہونے لگے،مزید انہوں نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی کو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھارت پر بھیجا اور مستقل سلطان بنادیا، ایسے پرفتن دور میں آپ تشریف لائے کہ پورا ہندوستان کفر وشرک کے تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا، لاکھوں معبودان باطلہ کی عبادت کی جارہی تھی، لیکن آپ نے دین اسلام کی تبلیغ اس انداز میں کی کہ گھر گھر میں مذہب اسلام کو پھیلادیا مزید انہوں نے کہا کہ اسوہ رسول کا بہترین نمونہ ہے خواجہ غریب نواز کی شخصیت جن کے بلند وبالا اخلاق کو دیکھکر 90لاکھوں لوگ تقریبا مشرف بہ اسلام ہوئے جس کو آج تک اسلام کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا ہوا ہے ، آج بھی ضرورت ہے کہ ہم سب ملکر سیرت خواجہ غریب نواز کے تعلیمات اور پیغامات کو عام کریں اور اخلاق حسنہ کی تفسیر وتصویر بنیں اور خدمت انسانیت کی مکمل کوشش کریں، اور اس موقع پہ مولانا مزمل اور قاری یوسف نے نعت ومنقبت کے اشعار کے ذریعے سے خراج عقیدت پیش کیا اور مولانا محبوب برکاتی ودیگر حضرات بھی خاص طور پر موجود تھے</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

پرتاپ گڑھ کی ہندی کی سینئر کوتری اور اردو کی عظیم شاعرہ ارونیما سکسینہ کو "گیتیکا شری 2023" سمان سے نوازا گیا

جامعہ حنفیہ رضویہ مانکپور میں تنظیم فلاح المسلمین کے زیر اہتمام جشن اعلیٰ حضرت کا اہتمام

مدارس اسلامیہ کو عصری علوم وجدید نصاب تعلیم سے آراستہ کرنا عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے: ڈاکٹر محمد احمد نعیمی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز