ہریانہ کے وزیر صحت انیل ویج کورونا کی زد میں ، کچھ دن پہلے ٹرائل میں لی تھی ویکسین
<p>گروگرام،05 ؍دسمبر( آئی این ایس انڈیا ) ہریانہ کے وزیر داخلہ اور وزیر صحت انیل ویج کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے خود بھی ٹویٹ کرکے اپنے انفیکشن کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام لوگ جو ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں ان کورونا ٹیسٹ کرالیں ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ انہوں نے ویکسین کی ٹرائل میں والنٹیئرکی حیثیت سے خود کو ٹیکہ لگوایاتھا۔ انیل ویج کے دفتر کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق انہیں 18 دسمبر کو ویکسین کی دوسری خوراک دی جانی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ انیل ویج ان والنٹیئرمیں سے ایک تھے جنہوں نے ہندوستان بائیوٹیک کے ویکسین کے لئے تیسرے ٹرائل رائونڈ میں دوا لی تھی۔ تیسرے راؤنڈ کے لئے انیل ویج نے خود اپنا نام دیا تھا۔ ویکسین کے تیسرے مرحلے کا ٹرائل ہریانہ کے روہتک میں ہوا۔ وزیر انیل وج نے ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزر سے تباہ کرنے پر روک لگانے والی پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ کے ججوں کا ہوا تبادلہ

قرآن مقدس میں تحریف کا قائل اسلام سے خارج ہے: مفتی ثاقب قاسمی

آج آل انڈیا ریڈیو جالندھر پر ہوں گے مفتی ثاقب قاسمی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز