تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

بزمِ عزیز کا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد

📅 23-09-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ادبی گلیاروں سے

<p>بارہ بنکی: 23 ستمبر (ابوشحمہ انصاری)
بزمِ عزیز کی سالانہ طرحی نعتیہ نشست شہر کے محلہ نبی گنج (اکبر نگر) میں واقع بزم کے صدر الحاج نصیر انصاری کے مکان پر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت سید حبیب وارثی (ببلو میاں) نے کی۔ مہمانانِ خصوصی کے طور پر استاذ شاعر ہاشم علی ہاشم،ایس ایم حیدر اور طارق جیلانی موجود رہے۔ اس بار نعت پاک کے "چلو دیکھ آئیں گلزارِ مدینہ" اور "اے کاش مرا سر ہو درِ پاکِ نبی ہو" دو مصرعے دیے گئے تھے۔ ھزیل لعل پوری کی نظامت میں پڑھے اور پسند کیے گئے اشعار نظر قارئین ہیں۔۔۔</p>
<p>قسم رب کی وہ ہے خوش بخت جن کا
بنے مدفن چمن زارِ مدینہ
ہاشم علی ہاشم
وہیں سے با ادب ہو جائیے گا
نظر جب آئے آثارِ مدینہ
الحاج نصیر انصاری
ذرا اے گرمئی محشر ٹھہر جا
ابھی آتے ہیں سرکارِ مدینہ
ضمیر فیضی
یہ سورج چاند تارے کیا کروں میں
نگاہوں میں ہے انوارِ مدینہ
صغير نوری
مسیحا میں ہوں بیمارِ مدینہ
دوا میری ہے دیدارِ مدینہ
مختار فاروقی
اُن آنکھوں کا چلو دیدار کر لیں
جو کر آئی ہیں دیدارِ مدینہ
ھزیل لعل پوری
جتنا بھی کرے ناز مقدر پے وہ کم ہے
سرکار کے روضہ کی جسے خاک ملی ہو
اسلم سیدنپوری
سنی جائے جہاں فریاد سب کی
اُسے کہتے ہیں دربارِ مدینہ
ڈاکٹر ریحان علوی
دکھا دے رب تو دربارِ مدینہ
کہ ہوں میں بھی طلبگارِ مدینہ
ماسٹر عرفان انصاری
مہاجر ہوں کہ انصارِ مدینہ
ہیں سب کے سب وفادارِ مدینہ
کلیم طارق
سماعت با وضو اُٹھے گا اپنی
پڑھے جب کوئی اشعارِ مدینہ
اثر سیدنپوری
دوا بھی کارگر ہو جائے کیسے
یہ خادم جب ہے بیمارِ مدینہ
سلیم ہمدم رودولوی
جبیں ٹکراوں قسمت جگمگاوں
اگر مل جائے دیوارِ مدینہ
طفیل زید پوری
وہ شخص بھلا کیوں نا مقدر کا دھنی ہو
اللہ کے محبوب سے لو جس کی لگی ہو
مسٹر امیٹھوی
ہمیشہ وہ جہنّم میں جلےگا
جو ہے گستاخ سرکارِ مدینہ
شمس زکریاوی
نہیں ہے دور دربارِ مدینہ
کرم جو کر دیں سرکارِ مدینہ
عارف شہاب پوری
فدا تھے جان و دِل سے مصطفیٰ پر
مہاجر اور انصارِ مدینہ
سرور کنتوری
میں نعت پڑھوں روضہ سرکار پے جاکر
یا رب مری قسمت میں کوئی ایسی گھڑی ہو
طالب اعلیٰ پوری
یہ حسرت ہے مری آنکھوں کو یا رب
کبھی ہو جائے دیدارِ مدینہ
نظر مسولوی</p>
<p>ان کے علاوہ افسر بارہ بنکوی، بشر مسولوی، رجب مسولوی ،اور تنویر مسولوی نے بھی اپنے-اپنے نعتیہ کلام پیش کیے۔
نشست کہ اختتام پر بزم کے جنرل سیکریٹری ھزیل لعل پوری نے تمام شعراء اور شرکاء کا شُکریہ ادا کیا۔
بزم کے صدر الحاج نصیر انصاری نے آیندہ ماہ ہونے والی نشست کے لیے مصرع طرح (ہمیں ہے تلاش یارو کسی میر کارواں کی) کارواں قافیہ اور کی ردیف کا اعلان کیا۔
اس کے ساتھ ہی بيس اکتوبر کو دیوا شریف میں آستانے پر ہونے والے مشاعرے کے لیے مصرع طرح ( اُس سنگ آستاں پہ جبینِ نیاز ہے) قافیہ نیاز اور ردیف ہے کا بھی اعلان کیا‌۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 8 قارئین📊 0 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مصنف شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاؤن کی ہوئی رونمائی

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل / صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز