تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

بارہ بنکی: یوم آزادی کے موقع پر بزمِ "اصغر" کے زیر اہتمام حسن نعیمی کی رہائش گاہ پہ مشاعرہ منعقد

📅 16-08-2023 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ادبی گلیاروں سے

<p>کون ہندو ہے کون مسلم ہے
بند اب یہ سوال ہو جائے</p>
<p>بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ شب یوم آزادی کے موقع پر بزم اصغر کے زیر اہتمام حسن نعیمی کی رہائش گاہ پہ ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی سرپرستی شاہد حسین نعیمی اور صدارت ماسٹر عرفان بارہ بنکوی نے کی،نظامت کے فرائض نوجوان نسل کے نمائندہ شاعر حسان ساحر نےانجام فرمائے،مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد مشکور سابق چیئرمین فتح پور،صحافی جاوید اختر،صحافی ماسٹر رضوان،صحافی احتشام عالم نشاط منصوری نے شرکت کی۔حافظ سلمان بلالی کی نعت پاک سے نشست کا آغاز ہوا،نشست میں پڑھے گئے اشعار نذر قارئین ہیں۔</p>
<p>جن کو الفت ہی نہیں اپنے وطن سے وہ لوگ
کوئی مذہب کے ہوں غدار کہے جائیں گے
ماسٹر عرفان بارہ بنکوی
آسمانوں کو ہلا سکتا ہے پربت کیا ہے
تجھ کو معلوم نہیں عشق کی طاقت کیا ہے
اظہار رضا جبل پوری
کون ہندو ہے کون مسلم ہے
بند اب یہ سوال ہو جائے
احمد سعید حرف
ملا تھا درس مساوات کا نبی سے ہمیں
خدا کے دین میں کوئی بھی کاٹ چھانٹ نہیں
حسینی دیجیے پیغام دین کا سب کو
کہ اس عمل میں کسی کا بھی بائیکاٹ نہیں
مطیع اللہ حسینی
آپ کو ہر کوئی سلام کرے
ہچکچاتے ہوئے کلام کرے
ابتو ممکن نہیں ہے یہ حضرت
جو کہیں آپ وہ عوام کرے
حسان ساحر
بجاٸےراہ دکھانے کے اور الجھا دے
خدا کرے کہ کوئی ایسا رہنما نہ ملے
حافظ سلمان بلالی
اس کی تونگری کی مثالیں فضول ہیں
کل تھا فقیر آج زمیندار ہو گیا
حسیب یاور
جنھیں نظر نہیں آتی ہیں خامیاں اپنی
وہی تو اوروں پہ انگلی اٹھائے جاتے ہیں
سلمان فتحپوری
کم بھی پڑھ سکتی ہے بچوں کو جہاں کی دولت
دودھ کا قرض اگر ماں کو چکانے لگ جائیں
حسن نعیمی
بھاٸی چارہ ہو گیا نظر تعصب دیکھیے
بے ردا یہ اپنا ہندوستان کیسے ہو گیا
رؤف ضیإ جبل پوری
پھول جیسے کھل رہے ہیں باغ میں خاروں کے بیچ
ملک میں رہنا ہے ہم کو ایسے غداروں کے بیچ
ضیاء الدین تنہا
بوجھ سر پر اور بچہ پشت پر باندھے ہے ماں
سیڑھیاں چڑھتی ہے تب ملتی ہیں اسکو روٹیاں
بشر مسولوی</p>
<p>ان کے علاوہ مضطر صدر الدین پوری,نبی حسن فتح پوری نے اپنا کلام پیش کیا۔ نشست میں موجود لوگوں میں پپو ملک،قاری ذکی اللہ حسینی،حافظ سلمان،حافظ عثمان غنی،للن ادریسی، سید احمد نعیمی،سید کلیم واجد نعیمی,سید ذیشان شاہد نعیمی،سید کامران شاہد نعیمی، سید شہباز حسین نعیمی،سید شہزاد حسین نعیمی،کفیل انصاری، محمد شاداب موجود رہے۔
آخر میں سید احمد نعیمی نے تمام شعراء و سامعین کا کلماتِ تشکر ادا کیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 78 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مصنف شہاب حمزہ کی کتاب لاک ڈاؤن کی ہوئی رونمائی

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل / صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز