تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے تشخصات پر حملہ ہے:مفتی غلام رسول اسماعیلی

📅 10-09-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
اہم خبریں

<p>وقف ترمیمی بل کے خلاف متحد ہوکر زیادہ سے زیادہ رائے بھیجیں۔</p>
<p>پٹنہ:
وقف اسلامی خصوصیت وتشخص کا نام ہےجب کو ئی آدمی زمین وقف کرتاہے تو واقف کی ملکیت ختم ہوجاتی ہے اور اس زمین پر اللہ رب العزت کی ملکیت قائم ہوجاتی ہے اسی وجہ سے فقہاء کرام فرماتے ہیں کہ وقف کے مکمل ہوجانے کے بعد واقف کی ملکیت اس زمین سے ختم ہوجاتی ہے ،اب اس زمین پر واقف کا بھی اختیار نہیں ہوتاہے اس زمین پر وراثت قائم نہیں ہوتی ، اس ز مین کو واقف نہ عاریت پر دے سکتاہے نہ رہن پر دے سکتاہے،واقف کے انتقال کرجانے کے بعد واقف کے ورثہ کا اس زمین پر کوئی اختیار نہیں ہوتاہے ۔
مذکورہ خیالات کا اظہار استاذ مرکزی ادارہ شرعیہ مفتی غلام رسول اسماعیلی نے ایک پریس ریلیز بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے ملک میں وقف ترمیمی بل کو لیکر ہنگامہ بپا ہے۔املاک اوقاف ہمارے اسلاف کی جائیداد ہے حکومت وقف ترمیمی بل کے سہارے وقفی جائداد پر قبضہ کرناچاہتی ہے۔یہ بل سراسرآئین ہند کے خلاف ہے نیزوقف کے تحفظ اور مقاصد کے بھی بالکل خلاف ہے اوراتنا خطرناک ہے کہ چند ہی سالوں میں وقف کی جائیداد کو اس کے ذریعہ مسلمانوں کی ملکیت سے خارج کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی طرف سے وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ کو لوک سبھا میں پیش کیا گیالیکن حزب مخالف کی شدید مخالفت کی بناء پر پاس نہیں ہوسکا اور اب اسے جوائن پارلیمانی کمیٹی( JPC) کے حوالہ کردیا گیا ہے جس پر JPC نے عوام سے رائے طلب کی ہے۔
تمام ملی و انصاف پسند تنظیمیں حکومت سے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرہی ہیں،جس کے لیے مرکزی ادارہ شرعیہ نے ایک بار کوڈ جاری کیا ہے جس سے لوگ آسانی کے ساتھ اپنی رائے JPC کو بھیج سکتے ہیں۔
انہوں نے مسلمانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہاکہ اپنی حمیت کا احساس دلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اپنی رائے جے سی پی کو بھیجیں اور ایک خطرناک زہر آلود بل کو پاس ہونے سے روکیں۔
انہوں نے کہاکہ گاوں گاوں شہر شہر وقف ترمیمی بل کے خلاف رائے طلبی مہم چلائیں اپنے گھر سے ہر ہر فرد کے میل آئی ڈی سے اپنے تجاویز بھیجیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 325 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

آج جہاں سپریم کورٹ ہے وہاں بھی کرشن کا مندر ہوا کرتا تھا، کیا کورٹ کھدائی کا حکم دے گا؟

خدمت کا یہ طریقہ دیکھ کر دِل جھوم اٹھا… محمد احسن مالیگ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 3 ویوز