تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

آج جہاں سپریم کورٹ ہے وہاں بھی کرشن کا مندر ہوا کرتا تھا، کیا کورٹ کھدائی کا حکم دے گا؟

📅 04-12-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
اہم خبریں

<p>مہا بھارت کے دور کا حوالہ دے کر معروف صحافی نرنجن ٹاکلے کی عدالتوں کو آئینہ دکھانے کی کوشش، عوام کو بھی آنکھیں کھولنے کی تلقین کی۔</p>
<p>ممیتی (ایجنسی) امت شاہ کے مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج لویا کی پر اسرار موت کے تعلق سے سنسنی خیز انکشافات کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بنے والے معروف صحافی نرنجن ٹاکلے نے 800 سال سے زائد قدیم اجمیر درگاہ کے سروے کی درخواست اجمیر کی عدالت میں سماعت کیلئے منظور کئے جانے اور اس سے قبل سنبھل میں یک طرفہ شنوائی کے بعد شاہی جامع مسجد کے سروے کا حکم دیئے جانے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی ترجیحات پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ 800 سال سے زیادہ پرانی اجمیر درگاہ کے سروے کیلئے پیشن 13 سال قبل لکھی گئی ایک کتاب کی بنیاد پر داخل کی جاتی ہے اور کورٹ اسے قابل اعتنا سمجھتے ہوئے سماعت کیلئے منظور کر کے نوٹس بھی جاری کر دیتا ہے۔ یوٹیوب پر اپنے ری جی نیوز چینل پر ہفتہ کو جاری کئے گئے ویڈیو میں نرنجن ٹاکلے نے سپریم کورٹ کے جوں کو آئینہ دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں نے بھی ایک جامع کتاب پڑھی ہے۔ مہا بھارت کی اُس کتاب میں لکھا ہے کہ دہلی کا پرانا نام ہستینا پور تھا۔ ہستینا پور میں جب کرشن کی مدد سے پانڈوؤں نے کورؤں پر فتح حاصل کر لی تو انہوں نے ہستینا پور میں شری کرشن کا ایک عظیم اور عالیشان مندر تعمیر کیا۔ میری معلومات کے مطابق وہ عظیم مندر آج سپریم کورٹ کے نیچے ہے کیا سپریم کورٹ کھدائی کا حکم دے گا؟ کیا وہ اس کی اجازت دے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ اس لئے یہ پاگل پن ختم کیجئے، یہ تعلقہ کی سطح کی چھوٹی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک پورے عدالتی نظام کی ذمہ داری ہے کہ مذہب کے نام پر یہ جو لوگوں کو اندھا کیا جا رہا ہے اس پر روک لگائے ۔“</p>
<p>اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام کی آنکھیں کھولنے کی کوشش کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ "ہم ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں؟ 140 کروڑ کی آبادی والے چین نے 2023ء میں تعلیم پر 900 بلین ڈالر خرچ کئے جبکہ 142 کروڑ آبادی والے ہندوستان نے 2023ء میں تعلیم پر سار بلین ڈالر خرچ کئے ۔“ یہ سوال کرتے ہوئے کہ ہماری ترجیحات کیا ہونی چاہئیں۔ نرنجن ٹاکلے نے نشاندہی کی ہے کہ جس وقت چین پوری دنیا کی قیادت کر رہا ہو گا ہندوستان مذہب اور ذات پات کی اوچھی لڑائی میں مصروف ہوگا۔“</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 204 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

خدمت کا یہ طریقہ دیکھ کر دِل جھوم اٹھا… محمد احسن مالیگ

بہرائچ فساد منظم سازش کا نتیجہ، حکومت مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کرئے

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز