ہماری آوازجلد لانچ کرسکتی ہے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ اور ایپ
<p>عالمی شہرت یافتہ ویب پورٹل و میگزین "" سال کے اواخر تک اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک لانچ کرسکتی ہے، فیس بک سے بہتر فیچرز سے آراستہ ہوگی ویب سائٹ</p>
<p>گورکھ پور: 18 جولائی (ادارہ) عالمی شہرت یافتہ اردو ،ہندی ویب پورٹل و میگزین "ہماری آواز" نے قارئین و صارفین کے لیےایک بہترین سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ اور ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے فیچرز فیس بک سے بھی بہتر بتائے جارہے ہیں، حالاں کہ ابھی تک اس سوشل میڈیا ویب سائٹ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم اس بات کی توقع ہے کہ یہ ویب سائٹ سال کے اواخر تک لانچ ہوسکتی ہے۔
ہماری آواز کے بانی و چیف ایڈیٹر نے نامہ نگار کو بتایا کہ نومبر یا دسمبر میں اس ویب سائٹ کو لانچ کیا جائے گا، یہ ویب سائٹ دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹ سے بہتراور آسان ہوگی۔ جبکہ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ہماری آواز کے مینیجنگ ایڈیٹر محمد نثار نظامی نے کہا کہ ہم اس ویب سائٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، امید ہے کہ ہمارے قارئین و صارفین اسے اول نظر میں پسند کریں گے اور حسب سابق اس ویب سائٹ کو بھی مقبول بنائیں گے۔ ہماری آواز کے دیگر ممبران بھی اس ویب سائٹ کو لے کر کافی پرزوش نظر آرہے ہیں۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

اگر آپ فون پے سے ریچارج یا بل ادا کرتے ہیں تو اب آپ کو ہونے والا ہے بڑا نقصان

ہماری آواز کی نئی پیش رفت، جلد لانچ ہوگی یہ بڑی ویب سائٹ! تیاریاں زوروں پر

نئے سال پر جیو کا تحفہ؛ یکم جنوری سے کسی بھی نیٹ ورک پر کال فری
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز