تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

مرزاپور: تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا شاہ غلام محمد نقشبندی کا عرس

📅 11-03-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بھدوہی

<p>ہمرزاپور: 11مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) ر سال کی طرح امسال بھی عطائے خواجہ، ابدال زمانہ، حضور شیخ المشائخ حضرت مولانا شاہ غلام محمد نقشبندی کمال پوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا عرس مبارک آستانہ عالیہ خانقاہ خیریہ کمال پور شریف،نرائن پور ،ضلع مرزا پور میں اپنی سابقہ روایات کے مطابق مورخہ 23/24رجب المرجب 1442؁ھ بمطابق 08/9مارچ 2021؁ء منعقد ہوا۔
صاحب سجادہ عارف باللہ حضور شیخ العالم حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان صاحب قبلہ نقشبندی کمال پوری دام ظلہ العالی کی سرپرستی میں 08/مارچ بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا، کثیر تعداد میں کشی نگر، سیوان، قنوج، بنارس کے علاوہ ایم پی کے متعدد شہروں کے لوگوں نے اس جلسہ میں شرکت کی، حضرت مولانا سہراب نظامی صاحب اور حضرت مولانا مفتی محمد رضا صاحب مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کا خصوصی خطاب ہوا، شہزادۂ حضور شیخ العالم حضرت مولانا ابو القیس مجددی صاحب قبلہ اور مداح رسول اکرم، تحسین رضا مبارک پوری نے نعت و منقبت کے گلہائے عقیدت پیش کیے، نظامت کے فرائض حضرت مولانا عبد العزیز صاحب کشی نگر نے انجام دیئے۔اس موقع پر شہزادگان حضور شیخ العالم حضرت مولانا ابو البرکات رئیس الخیری صاحب قبلہ حضرت مولانا مفتی ابو الخیرات اویس رضا صاحب قبلہ عالی جناب نفیس خان صاحب، عالی جناب ابو اللیث خان صاحب، برادران مکرم حضور شیخ العالم، عالی جناب غلام حیدر خان صاحب، حضرت سچے میاں، حضرت مولانا نایاب صاحب ناگ پور مہاراشٹر، حضرت مولانا اسعد الخیری صاحب کشی نگر حضرت مولانا احمد سعید صاحب مجددی قنوج حضرت مولانا آصف رضا صاحب قنوج، قاری ضیاء القمر صاحب قنوج،حضرت مولانا طیب صاحب کشی نگر، حضرت مولانا حسن رضا خیری مجددی صاحب مہراج گنج، قاری غلام غوث صاحب، حضرت مولانا مفتی ابراہیم صاحب کشی نگر اور متعدد علمائے کرام موجود رہے۔ 1/بجے شب میں یہ جلسہ صلاۃ و سلام اور حضرت مولانا رئیس الخیری صاحب کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
09/ مارچ 2 بجے شب مزار مبارک پر قل شریف ہوا۔قل شریف کے بعد حضور شیخ العالم دام ظلہ العالی کے مبارک ہاتھوں سے حضرت مولانا مفتی محمد رضا مصباحی صاحب استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے سر پر سلسلۂ نقشبندیہ کی عظیم نعمت یعنی دستار خلافت سجائی گئی۔
بعد نماز فجر قرآن خوانی کا اہتمام ہوا، دوپہر ساڑھے بارہ بجے مزار مبارک کا غسل ہوا اور بعد نماز ظہر نعت و منقبت کی نورانی محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔شہزادۂ حضور شیخ العالم حضرت مولانا ابو القیس مجددی صاحب اور حضرت مولانا طیب صاحب نے اپنے کیش عقیدت سے نکلے ہوئے عشق و الفت سے سرشار اشعار پیش کیے علاوہ ازیں عالیشان رضا مجددی، آفاق احمد مجددی اور دیگر مداحان رسول نے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے اثنائے محفل حضور شیخ العالم دام ظلہ العالی کی حیات و خدمات پر مشتمل مختصر کتاب بنام” لمعات شیخ العالم “ مرتبہ مولانا حسن رضا خیری و راقم السطور کا حضور شیخ العالم دام ظلہ العالی کے مبارک ہاتھوں سے اجرا ہوا۔ بعد نماز عصر دوسرا قل شریف ہوا، اس نورانی قل شریف کے اختتام پر حضور شیخ العالم دام ظلہ العالی کے مبارک ہاتھوں سے حضرت مولانا عبد العزیز صاحب کشی نگر حضرت مولانا مفتی ابراہیم صاحب کشی نگر اور عالی جناب ابوبکر صاحب ابن محمد غوری صاحب مرحوم کشی نگر، سلسلہ نقشبندیہ کی عظیم نعمت یعنی دستار خلافت سے نوازے گئے۔بعد نماز عشاء جلسہ کا انعقاد کیا گیا، حضرت مولانا آصف رضا مجددی صاحب قنوج کا خصوصی خطاب ہوا، مشہور ثناخواں شاعر اہل سنت فیاض بھدوہی صاحب نے اپنے محبت الفت بھرے اشعار سے محفل کا سماں باندھا، اخیر میں صلاۃ و سلام اور دعا پر محفل پاک کا اختتام ہوا۔</p>
<p>محمد صالح خیری مصباحی
(رکن) سنی تنظیم ادارۃ الخیرات، خانقاہ خیریہ کمال پور شریف ،نرائن پور ،ضلع مرزا پور ،یوپی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 233 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بھدوہی: دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا گیا

دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج،بھدوہی کا چونتیسواں سالانہ جلسہ دستار فضیلت بنام حبیب دو عالم کانفرنس کا انعقاد

دارالعلوم حبیبیہ رضویہ میں جشن دستارِ فضیلت 29/مارچ کو

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز