تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

دہلی میں ہی کیوں دارالحکومت ہے؟کلکتہ سمیت ملک کے چار شہروں کو دارالحکومت قرار دیا جائے :ممتا بنرجی

📅 23-01-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بنگال

<p>ہماری آوازکلکتہ23جنوری (پریس ریلیز) نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک عظیم پدیاترا کی قیادت کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے آج مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اختیارات کی تما م حدیں صرف کلکتہ تک محدود نہیں کی جائے گی بلکہ ملک کی چار راجدھانی ہوں اور ان میں ایک کلکتہ میں بھی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اقتدار کا ارتکاز ہونا چاہیے اور چار دارلحکومتوں میں پارلیمانی اجلاس منعقد ہونی چاہیے ۔
ممتا کی تجویز کے مطابق کلکتہ کے ساتھ جنوبی ہندوستان ، شمالی ہندوستان اور شمال مشرقی ہندوستان کے کسی ایک ایک شہرکودارالحکومت قرار دیا جانا چاہئے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ کیرالہ، اترپردیش ،سنٹرل ہندوستان اور مدھیہ پردیش اور شمالی مشرقی ہندوستان کے کسی ایک کو دارالحکومت قرار دینا چاہیے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد بنگال ، بہار سے شروع ہوئی تھی گاندھی بلیا گھاٹا آکر احتجاج کرتے تھے۔بنگال میں سماجی اصلاحات میں اہم کردار اداکیا ہے۔مغربی بنگال کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی دو صفحے کی کتاب پڑھ کر نیتاجی کو نہیں جان سکتا ہے ۔
نیتا جی کی سالگرہ کے موقع پر ممتا نے شیام بازار سے ریڈ روڈ تک مارچ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ریڈ روڈ پر منعقد میٹنگ سے نیتا جی کو نظرانداز کرنے پر مرکز ی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مرکز نے نیتاجی سبھاش چند ر بوس کو نظرانداز کیا ہے ۔ہم ایک عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں کہ نیتاجی کے یوم پیدائش پر قومی تعطیل قرار دیا جائے ۔مگر اس کے باوجود قومی تعطیل نہیں قرار دیا جارہا ہے۔ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ نتیاجی کے نام منسوب بندرگا ہ کا نام شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر کیوں رکھا گیا ۔
ایک ایسے موقع پر وزیرا عظم کلکتہ دورے پر ہیں اور یہ سب اسمبلی انتخابات سے قبل ہورہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے ایک نئی سیاسی بحث شروع کردیا ہے ۔کلکتہ ہندوستان کا ایک عرصے 1911تک ملک کا دارلحکومت رہا ہے ۔
سیاسی ماہرین ممتا بنرجی کے اسمبلی انتخابات سے قبل کلکتہ کو ملک کا دارالحکومت قرار دینے کے مطالبے کو سیاسی اسٹینڈ کے طورپر دیکھ رہے ہیں ۔اس کے ذریعہ ریاست کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش ہے دوسری ممتا بنرجی نے ملک کے دیگر حصوں میں دارالحکومت قرار دے کر دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ممتابنرجی نے ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے کو اس معاملے میں دہلی میں اٹھانے کی ہدایت دی ہے ۔
تاہم مرکزی وزیر بابل سپریہ نے وزیر اعلی کے مطالبے کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لائق اعتنا نہیں ہے ۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 112 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جانشین محدث کبیر مفتی ابو یوسف قادری صاحب قبلہ 'علامہ عبد المصطفیٰ ازہری ایوارڈ' سے سرفراز

مالدہ میں پیغام علم و عمل کانفرنس 21 کو، جاری ہوا دعوت نامہ

پروردگار نے جھلستی قوم کی سسکیاں سن لی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز