تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

پروردگار نے جھلستی قوم کی سسکیاں سن لی

📅 21-07-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بنگال

ضمیرا کربلا میدان میں جماعت رضاے مصطفٰی ، شاخ اتر دیناج پور کے زیر اہتمام پر اثر نماز استسقاء

دعا میں شرکا روتے بلکتے نظر آئے۔ طلبہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں

آفس جماعت رضاے مصطفٰی، گنڈال ہاٹ۔ 19 / جولائی بروز منگل یہاں ضمیرا کربلا میدان، نزد گنڈال ہاٹ ، تھانہ چکلیہ میں دن کے 10 بجے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں علما اور عوام الناس نے شرکت کی۔ نماز کی امامت نمونہ اسلاف ، استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مفتی غلام یاسین صاحب قبلہ ( ناظم اعلی الجامعة النظامیة، ملک پور) نے فرمائی۔ حضرت کی رقت انگیز دعا پر مجمع پر عجیب کیفیت طاری ہوگئی۔ پورا مجمع آنسوؤ سے شرابور ہو گیا۔

نماز اور دعا کے بعد مشروبات کا اہتمام کیا گیا۔

طلبہ مدارس کے ذوق و جذبات قابل تھے۔ دار العلوم تاج الشریعہ ، دھاپی ٹولہ ، دار العلوم قادریہ ، ٹیگھرا، جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ ، لگواں، دار العلوم قادریہ غریب نواز، رامپور اور دیگر مدارس کے طلبہ نہ صرف شامل رہے ؛ بلکہ اپنے اخلاص ، مذہبی لباس اور والہانہ ترنم سے سب کو متاثر کیا۔ شاہد یہی وجہ رہی کہ نماز استسقاء کے 6 گھنٹے کےاندر بارش رحمت کا نزول ہوا۔

اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے کہ اس نے ہماری دعائیں قبول فرمائی اور بر وقت رحمتوں والی بارش برسا کر سوکھے دھانوں ، جھلستی چمڑیوں اور آہ و بکا کرتے چرند و پرند کو راحت پینچائی۔ یہ سچ ہے ، دعائیں لا ینحل پریشانیاں پل بھر میں حل کردیتی ہیں۔ رب کا فرمان بر حق ہے: " إِذَا سَأَلَک عِبَادِی عَنِّی فَإِنِّی قَرِیبٌ أُجِیبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ " (البقرة: 186)
ترجمہ: جب میرے بندے مجھے پکارتے ہیں تو میں (دعا قبول کرنے کے لئے) بہت قریب ہوتا ہوں۔ دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں ، جب وہ دعا کرتے ہیں۔

نماز استسقاء کے بعد ہی سے موسم بالکل خوش گوار ہے۔ روز بارش ہو رہی ہے۔

سبحان الملک الوہاب

رپورٹ: شعبہ نشر و اشاعت
جماعت رضاے مصطفٰی، اتر دیناج پور ، بنگال

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 414 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جانشین محدث کبیر مفتی ابو یوسف قادری صاحب قبلہ 'علامہ عبد المصطفیٰ ازہری ایوارڈ' سے سرفراز

مالدہ میں پیغام علم و عمل کانفرنس 21 کو، جاری ہوا دعوت نامہ

محمد علی انصاری تھے راجستھان کے عظیم اردو صحافی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز