تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

البرکات علی گڑھ میں جشن میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد

📅 05-10-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
علی گڑھ

<p>(علی گڑھ ،ضیاءالرحمن امجدی ) البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ (یوپی) میں سید محمد امان قادری ڈائریکٹر (ABIRTI) کی سرپرستی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔
محفل کا آغاز مولانا قاری محمد انس صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد مولانا محمد شفیق مصباحی اور مولانا محمد خالد رضا احسنی صاحب نے اپنی خوبصورت آوازوں میں مدحت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسین گلدستے پیش کیے</p>
<p>ناظم محفل مفتی محمد جنید مصباحی (اسلامک اسکالر) نے کہا کہ" جب سے اس مبارک ماہ کا چاند طلوع ہوا ہے ہر ایک دلوں میں ناقابل بیان فرحت و سرور موجیں مار رہی ہیں، آج اسی خوشی کو ہم سب محسوس کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں ۔
مفتی محمد عبد المصطفیٰ مصباحی نے اپنی خطاب نایاب سے سامعین کو مقام نبوت اور آداب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے انمول خزانے سے مالامال کیا، آپ نے کہا کہ ربیع النور وہ مہینہ ہے جس کے صدقے میں تمام مہینوں کو فضیلت ملی، اس مہینے میں تشریف لانے والے آقا مقصود کائنات ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ وہ ذات ہے جس کی اطاعت دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے، مقام نبوت کو بتاتے ہوئے "عزت بخاری" کی یہ خوبصورت دو لائن پیش کی۔
ادب گاہسیت زیر آسماں از عرش نازک تر
نفس گم کردہ می آید جنید و بایزید ایں جا
اور آپ نے اس کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ
اس روئے زمین پر حضرت محمد مصطفی ﷺ کا شہر ایک ایسی ادب گاہ ہے جہاں حضرت جنید بغدادیؒ اور حضرت بایزید بسطامیؒ جیسے عظیم الشان ولی بھی سانس روک کر آتے ہیں۔ یعنی ادب سے اونچی سانس نہیں لیتے۔
مزید انہوں نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے آئیڈیل ہے اگر ہم دنیا و آخرت کو سنوارنا چاہتے ہیں تو ہمیں سیرت النبی کا محبت کی نگاہ سے مطالعہ کرنا ہوگا.</p>
<p>شیخ نعمان احمد ازہری صاحب نے "مطالعہ سیرت کی اہمیت" پر وہ لال و گوہر طلبہ اور سامعین کو دیے جو برسوں کتاب گردانی کرنے پر بھی مشکل سے ملتا، اور فرمایا کہ یہ مہینہ میلاد مصطفیٰ کا مہینہ ہے اس مہینے میں مطالعہ سیرت کو میلاد پاک سے شروع کریں، کیوں کہ یہی صحیح طریقہ ہے، اسی لیے میلاد پاک کی محفلیں سجائی جاتی ہیں، مطالعہ سیرت کے متعلق یہ بہت ہی پیاری بات کہی آپ نے کہ اللہ پاک نے انسان کو بحیثیت انسان شرافت و کرامت سے نوازا ہے اس میں تخصیصِ نہیں ہے بلکہ آپ کسی بھی مذہب و مکتب کے ماننے والے ہوں اگر آپ انسان ہیں تو آپ کو زندگی گزارنے کے اصول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی سے سیکھنے ہوں گے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے " بیشک رسول اللہ کی زندگی تمہارے لیے بہترین نمونہ ہے ‘ ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور قیامت کے دن کی امید رکھتا ہو اور اللہ کو بہت یاد کرتا ہو" لہذا کامیاب زندگی گزارنے کے لیے سیرت کا مطالعہ بہت ضروری ہے، سیرت پاک پر چل کر ہی ہم کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں،</p>
<p>صلاۃ و سلام اور ڈاکٹر سلمان علیمی کی دعا پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر مولانا عارف رضا نعمانی مصباحی، مولانا عاصم القادری، مولانا مبشر خان مرکزی، ہاشم برکاتی، سید چاہت علی، مستقیم اور ادارے کے تمام طلبہ اور ذمہ داران موجود تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ن

نعیم الدین فیضی برکاتی

📍 Barabanki

📰 12 پوسٹ👁 6 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

البرکات علی گڑھ میں حضور حافظ ملت کی یاد میں تقریب کا انعقاد

البرکات علی گڑھ میں 14ویں تقریبات سیرت النبیﷺ بحسن و خوبی اختتام پذیر

مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ میں رسول اعظم کانفرنس وجشن دستار بندی کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 3 ویوز