تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

طیبہ کالج کے طلبہ ایم۔پی۔ بورڈ امتحان میں سو فیصد ہوئے کامیاب

📅 29-04-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایم۔پی۔

<p>اندور: 29 اپریل (ظہور مصباحی) جامعہ مرکز الثقافة السنية، کیرالا کی شاخ طیبہ دعوہ کالج، اندور کے طلبہ نے مکمل عالم کورس کرنے کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے امتحان میں اپنے ابتدائی دور 2018 سے لے کر اب تک مسلسل سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے. اس بار دسویں کلاس میں کل 20 طلبہ نے امتحان دیا تھا، جن میں سے 11 طلبہ نے ڈسٹنکشن کے ساتھ کامیابی درج کی جب کہ 9 طلبہ فرسٹ ڈویژن کے ساتھ پاس ہوئے۔ بارہویں کلاس میں 11 میں سے 9 طلبہ ڈسٹنکشن کے ساتھ جب کہ 2 طلبہ فرسٹ ڈویژن کے ساتھ کامیاب ہوئے۔ دسویں کلاس میں ذیشان وارث 88، فیضان رضا 88 اور محمد شہاب الدین نے 84 فیصد کے ساتھ بالترتيب اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی. بارہویں کلاس میں دانش انصاری 91، علی منصوری 90.8 اور توصیف احمد نے 88.4 فیصد کے ساتھ ترتیب وار پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا. اس عظیم کامیابی سے طیبہ کالج کے اساتذہ، طلبہ، انتظامیہ اور تمام بچوں کے والدین بہت خوش ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکبادیاں پیش کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 2018 سے لے کر اب تک اسکولوں اور کالجوں کے بورڈ امتحانات میں طیبہ کالج کے طلبہ نے حیران کن صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے. یہ ادارہ ایم پی کی سر زمین پر دینی اور عصری تعلیم کا حسین سنگم ہونے کی حیثیت سے ایک منفرد پہچان رکھتا ہے، اس ادارے میں بیک وقت ایک ہی چھتری کے نیچے عصریات میں گریجویشن اور دینیات میں مدارس اسلامیہ کے نصاب کے مطابق عالمیت تک کی تعلیم بالکل مفت دی جاتی ہے اور مزید تعلیم کی تحصیل کے لیے مرکز کیرالا بھیجا جاتا ہے. یہ ادارہ اپنے ابتدائی دور سے ہی اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ طلبہ کو زمانے سے ہم آہنگ کرکے ان کے اندر ایسی صلاحیتیں پیدا کی جائیں، جن سے وہ عہد جدید کے تقاضوں کے مطابق کھرے اتر سکیں، مختلف شعبوں میں قوم و ملت کی نمائندگی کرنے کے قابل ہوں، مدارس میں پڑھانے اور مساجد میں امامت و خطابت کی ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم گاہوں میں تدریسی فرائض انجام دینے کے لائق ہوں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ن

نعیم الدین فیضی برکاتی

📍 Barabanki

📰 12 پوسٹ👁 4 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

"کردارِ غوث پاک ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے" مولانا آصف جمیل امجدی

انسان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں۔ مفتی ریاض الدین امجدی

تعلیماتِ غوث الاعظم پر عمل پیرا ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ مولانا آصف جمیل امجدی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز