تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

چمن حافظ ملت کی ادنیٰ سی توہین بھی ناقابل برداشت۔ مفتی امجد علی نظامی

📅 01-05-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مہراج گنج

<p>شبیر احمد نظامی
مہراج گنج، ہماری آواز</p>
<p>جلالت العلم حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ کا قائم کردہ عظیم الشان دینی علمی دانش گاہ ازہر ہند الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور بلاشبہ ہندوستانی مسلمانوں کے دلوں کا چین اور آنکھوں کا نور ہے۔ موجودہ ریاستی حکومت کے ذریعے اس ادارے کے برسوں قدیم ٹیچرس کالونی کی بلڈنگ کے انہدام کی ناپاک کوشش انتہائی مذموم اور ناقابل برداشت حرکت ہے۔ یوگی کی ریاستی حکومت ہمیشہ سے ہی مساجد و مدارس مخالف رہی ہے اور ان مذہبی اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچانے کے لئے روز بروز نت نئے منصوبے تیار کر نئے نئے فرمان جاری کر کے مدارس و اہل مدارس کو حراساں کرنے میں منہمک ہے۔ اب تک ریاست کے درجنوں مدارس کو کسی نہ کسی بہانے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔لیکن یوگی حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کی الجامعۃ الاشرفیہ صرف ایک ادارہ ہی نہیں بلکہ حضور حافظ ملت کی یاد گار ہے۔ جس نے آج تک ہزاروں کی تعداد میں ملک کو علمی ادبی سیاسی سماجی شخصیتیں دے کر ہندوستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور کر رہا ہے۔ ایسے ادارے پر بلڈوزر چلوانا وہ بھی بغیر کسی نوٹس و پیشگی اطلاع کے۔ یقیناً یہ فرقہ پرستوں کے سازشی ذہنیت کا نتیجہ ہے۔ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور میں بلڈوزر ایسے وقت میں پہونچا ہے جب کہ اس زمین کا معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اور بغیر عدالتی حکم کے کسی ایسے معاملے میں خلل پیدا کرنا جو عدالت میں زیر غور ہو ہندوستان کی عدلیہ قانون کا کھلے عام مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ ہم لوگ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور میں ہوئی انہدامی کارروائی کی سخت لفظوں میں مذت کرتے ہیں اور ریاست کی یوگی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الجامعۃ الاشرفیہ میں ہوۓ نقصانات کا معاوضہ ادا کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کرے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار ہیڈ کوارٹر پر واقع مرکزی ادارہ جامعہ رضویہ نورالعلوم سول لائن مہراج گنج کے استاد حدیث مفتی امجد علی نظامی و مائنارٹی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین قاری محمد غیاث الدین خان نوری اور دارالعلوم فیض العلوم اہل سنت کہر گڈی ضلع کشی نگر کے سینئر استاذ مولانا اشتیاق احمد قادری ، مولانا محمد جیش امجدی رکن تنظیم ابناۓ امجدیہ مہراج گنج نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ش

شبیر احمد نظامی

📍 Barabanki

📰 29 پوسٹ👁 7 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

تدبیر فاروقی کا عکس جمیل ہے تدبیر حافظ ملت: مفتی قاضی فضل رسول مصباحی

تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام اتحاد ائمہ کانفرنس کا انعقاد

معروف صحافی قاری نورالھدیٰ مصباحی کو صدمہ؛ والدہ کا انتقال

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 3 ویوز