تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

بریلی شریف الجامعۃ الاشرفیہ کے ساتھ ہے: مولانا محمد سبحان رضا خان سبحانی

📅 28-04-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بریلی

<p>مہراج گنج/بریلی(شبیر احمد نظامی) ہماری آواز</p>
<p>خانوادہ رضویہ کے چشم و چراغ مولانا محمد سبحان رضا خان سبحانی خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف نے سربراہ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور مولانا عبد الحفیظ عزیزی کو ایک تحریر ارسال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور کچھ اردو اخبارات کے حوالے سے عزیزم مفتی محمد سلیم بریلوی نے بتایا کہ جامعہ اشرفیہ کی ایک بلڈنگ پر بلڈوزر چلا کر اسے مسمار کردیا گیا ہے۔ یہ خبر سن کر نہایت افسوس ہوا اور قلبی صدمہ پہونچا۔مزید انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوگی حکومت میں الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور میں بلڈوزر چلانے جانے پر سخت مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس نے بھی کاغذ میں ہیرا پھیری کیا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ کیونکہ جامعہ اشرفیہ مذہب اہل سنت و جماعت ، مسلک اعلیٰ حضرت کا نمائندہ اور ایک عظیم ادارہ ہے۔ جس پر حملہ پوری جماعت پر حملے کے مترادف ہے۔ مرکز اہل سنت خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف سے اس حادثہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ ہم مرکز کی طرف سے صوبہ جاتی اعلیٰ حکام سے مراسلت بھی کررہے ہیں۔ آپ اس سلسلہ میں قانونی چارہ جوئی کریں اور جوبھی مناسب ہو قانونی اقدام کریں۔ مرکز اہل سنت خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیحضرت بریلی شریف آپ کے ساتھ ہے۔
اللہ رب العزت اپنے حبیب پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین کے وسیلہ تمام سنی اداروں، مساجد و مدارس اور مقامات مقدسہ کی حفاظت فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ش

شبیر احمد نظامی

📍 Barabanki

📰 29 پوسٹ👁 8 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بریلی شریف میں گستاخ نرسمھا نند کے خلاف علمائے اہلسنت کی ھنگامی میٹنگ

رضا اکیڈمی کی جانب سے بریلی شریف میں 1499 سالہ جشن ولادت مصطفیٰﷺ کا پرجوش استقبال

12 ستمبر کو منایا جائے گا اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کا عرس، 10 سے ہوگی شروعات

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 3 ویوز