تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

ماسٹر انتظار احمد کے رٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد

📅 02-09-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بارہ بنکی

<p>بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) سرولی غوثپور بلاک کے اردو مترجم ہیڈ اسسٹنٹ الحاج ماسٹر انتظار احمد کے رٹائرمنٹ کے موقع پر ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت بلاک بی۔ ڈی۔ او۔ مینکا پاٹھک نے فرمائی۔ جس میں بلاک پرمکھ سمیت وہاں کے تمام اسٹاف نے ان کو بہت افسردہ دل سے وداعیہ دیا۔ مہمان خصوصی بلاک پرمکھ رینو ورما اور مہمان اعزازی پورے ڈلئی بلاک بی۔ ڈی۔ او۔ گیانیندر سنگھ ، بنکی بی۔ ڈی۔ او۔ جتیندر کمار ، فتحپور بی۔ ڈی۔ او۔ سنتوش کمار اپنا قیمتی وقت نکال کر پروگرام میں شامل ہوئے۔ ماسٹرانتظار احمد کے رٹائرمنٹ پر بی۔ ڈی۔ او۔ گیانیندر سنگھ نے کہا کہ نوکری کرنے کے عمل میں عوام کی خدمت کا دل میں جذبہ ہونا بہت بڑی بات ہے۔ یہ وصف بابو انتظاراحمد میں تھا۔ ان کے کام کرنے کے طریقے اور خوش مزاجی کو بہت دنوں تک یاد رکھا جائے گا۔ بلاک پرمکھ رینو ورما نے کہا کہ اردو بابو انتظار احمد ہمیشہ وقت پر بلاک پہونچتے تھے۔ اپنی ذمہ داری کو بحسن و خوبی نبھاتے تھے۔ وقت سے پہلے آفس پہونچنا اور وقت گزر جانے کے بعد آفس سے گھر واپس جانا ان کے مزاج میں شامل تھا۔
واضح رہے ماسٹر انتظاراحمد انوپ گنج پوسٹ سعادت گنج کے رہنے والے ہیں۔ ان کی ابتدائی زندگی بہت کشمکش میں گزری۔ شروع میں مدرسہ مدینۃ العلوم رسولی ، مدرسہ فیض العلوم رامنگر ، مدرسہ فیضان العلوم انوپ گنج میں پرائیویٹ تعلیمی خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد یکم اپریل 1995 میں ان کی تقرری مسولی بلاک میں اردو بابو کے عہدے پر ہوگئی۔ نوکری ملنے کے کچھ ہی مہینے بعد وہ مسولی بلاک اپنی پوری فیملی کے ساتھ شفٹ ہوگئے۔ جب بلاک میں کام شروع کیا تو ان کے کام کرنے کے طریقے سے وہاں کا اسٹاف بہت زیادہ متاثر ہوا۔ ایمانداری سے کام کرنا ان کے اصولوں میں شروع سے شامل رہا۔ کبھی انہوں نے کسی سے بھی رشوت نہیں لی۔ وہ نہایت متقی اور پرہیزگار شخصیت کے مالک ہیں۔ یاد رہے ایمانداری ایک ایسی چیز ہے جو ملک میں ہو رہی بربادی کو روکنے اور سیاسی مسئلوں کو ٹھیک کرنے کے لئے بہت ہی اہم اور ضروری ہے۔ وہ جہاں جہاں بھی رہے ان کی ایمانداری اور بہترین کارکردگی کے قصیدے وہاں کے اسٹاف کی جانب سے ضرور پڑھے گئے۔ وہ بہت قابل اور لائق شخص ہیں۔ وہ بارش ، آندھی ، طوفان ، گرمی ، سردی کیسا بھی موسم ہو آفس ضرور پہونچتے تھے۔ ان کا رٹائرمنٹ 1 اگست 2023 کو ہوا۔
پروگرام میں اکھلیش ورما ، غلام یزدانی ، اے۔ ڈی۔ او۔ کوآپریٹو آشیش ورما ، اے۔ ڈی۔ او۔ سماج کلیان ابھیشیک کمار ، سچیو کلدیپ سریواستو ، دھرمیندر ورما ان کے علاوہ درجنوں لوگوں کی موجودگی قابل ذکر ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 89 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

آئی آئی ایم اسکور لائبریری کا پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں افتتاح

ہندوستانی اور ازبک زبانوں میں ترجمے کا بین ثقافتی رشتہ پر ڈاکٹر نیلو فر خود جائیوا کا خصوصی خطاب

بہرائچ جیسے واقعات ہندوستان کے تانے بانے کو نقصان پہنچاتتے ہیں

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز