منی پور کا واقعہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت کے ماتھے پر کلنک ہے: پی ایل پونیا
<p>بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) منی پور کا واقعہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت کے ماتھے پر کلنک ہے۔ مودی راج میں بیٹیاں اب محفوظ نہیں ہیں۔ منی پور میں ایک خاتون کا سرعام برہنہ پریڈ کا واقعہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، وزیر اعلیٰ این ویرین سنگھ کو اس واقعہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہئے کیونکہ منی پور واقعہ پر سپریم کورٹ کا تبصرہ ریاست اور مرکزی حکومت کے کام کرنے کے انداز پر طمانچہ ہے۔ انسانیت کو شرمسار کرنے والے اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔</p>
<p>منی پور میں انسانیت کو شرمسار کرنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سابق ایم پی ڈاکٹر پی ایل پونیا نے کہا ہے کہ منی پور تقریباً 80 دنوں سے جل رہا ہے لیکن وزیر اعظم کو منی پور کے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔معصوم لوگوں کا قتل ہو رہا ہے،ماؤں بہنوں کی عصمت دری ہو رہی ہے، ان کی برہنہ پریڈ ہو رہی ہے لیکن منی پور کے حالات پر وزیر اعظم نریندر مودی خاموش ہیں،ملک کے عوام ان کی خاموشی کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
مسٹر پونیا نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی وہ کام کر رہے ہیں جو ملک کے وزیر اعظم کو کرنا چاہیے،اگر وزیر اعظم مودی میں کوئی اخلاقی ذمہ داری رہ گئی ہے تو منی پور کے وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور قصورواروں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا واقعہ کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

آئی آئی ایم اسکور لائبریری کا پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں افتتاح

ہندوستانی اور ازبک زبانوں میں ترجمے کا بین ثقافتی رشتہ پر ڈاکٹر نیلو فر خود جائیوا کا خصوصی خطاب

بہرائچ جیسے واقعات ہندوستان کے تانے بانے کو نقصان پہنچاتتے ہیں
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز