تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

مقصود وفا کے اشعار زبان زدِ عام ہونا ان کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں: مجید اختر

📅 15-07-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بارہ بنکی

<p>مقصود وفا کی آمد امریکہ کی ادبی برادری کے لیے اعزاز ہے: تسنیم عابدی</p>
<p>بارہ بنکی/ہیوسٹن/ امریکہ (ابوشحمہ انصاری) امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں اردو کا بڑا میلہ، جشنِ مقصود وفا میں امریکہ اور پاکستان بھر سے نمائندہ افراد کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف شاعر،مصور اور ادیب مقصود وفا کے اعزاز میں ایک عظیم الشان "جشنِ مقصود وفا" کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان اور امریکہ میں مقیم اردو کے بڑے شعراء نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت سینئر شاعر مجید اختر نے کی ۔پاکستان سے آئے ہوئے محبوب ظفر، ڈاکٹرفخر عباس مہمانان خصوصی تھے جبکہ مہمانان اعزاز کی نشستوں پر محترمہ تسنیم عابدی، غضنفر ہاشمی، ڈاکٹر ظفر عباس تقوی، ڈاکٹر افضال فردوس، خالد خواجہ اور مظہر امام تشریف فرما تھے۔</p>
<p>پروگرام کےمیزبان سید الطاف بخاری نے کہا کہ مقصود وفا کی شاعری ایک عہد کی ترجمانی کرتی ہے۔ ان کے شعر رومانویت، انقلاب اور تحریک کا ایسا استعارہ ہیں جو بہت کم شعراء کے حصے میں آتا ہے۔ مقصود وفا کے کلام میں جس قدر دلچسپی عام قاری کیلئے ہے اس سے کہیں بڑھ کر اردو شعراء کو نئی جہتوں کی طرف رہنمائی ملتی ہے۔ بزرگ شاعر جناب مجید اختر نے کہا کہ مقصود وفا نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ اور انڈیا میں بھی یکساں مقبول ہیں۔ ان کے اکثر اشعار زبان زد عام ہیں جو کہ ان کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ مقصود وفا کی شاعری لطف اور موسیقیت کے ساتھ ساتھ فنی اعتبار سے بھی قابل تقلید ہے۔محترمہ تسنیم عابدی نے مقصود وفا کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد نہ صرف ہیوسٹن بلکہ پورے امریکہ کی ادبی برادری کیلئے اعزاز ہے۔انٹرنیشنل اکیڈمی آف لیٹرز امریکہ کے صدر، نامور شاعر، اینکر پرسن غضنفر ہاشمی نے انجمن تقدیس ادب کی طرف سے شہر ادب ایوارڈ کے اجراء اور پہلے ایوارڈ کیلئے مقصود وفا کے انتخاب کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مجید اختر، الطاف بخاری، ایاز مفتی اور دیگر میزبانوں نے مقصود وفا کو "شہر ادب ایوارڈ" اور سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبِ جشن مقصود وفا نے کہا کہ ہیوسٹن کی ادبی برادری نے مجھے جس عزت اور پذیرائی سے نوازا ہے ، وہ برسوں یاد رہے گی۔ انہوں نے الطاف بخاری اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور امریکہ میں اردو ادب کے فروغ کیلئے تمام شعراء کے کردار پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جشن مقصود وفا کی دوسری نشست میں ایک یادگار مشاعرہ کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈاکٹر خالد رضوی، ڈاکٹر مظہر امام، ڈاکٹر گلزار نتھانی، رعنا حسین، سید ایاز مفتی، سید الطاف بخاری، ڈاکٹر ظفر تقوی، محترمہ تسنیم عابدی، خالد خواجہ، غضنفر ہاشمی، محبوب ظفر، ڈاکٹر فخر عباس، صاحب جشن مقصود وفا اور صدرِ محفل مجید اختر نے اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ انجمن تقدیس ادب اور ادارہ سخن گر کے زیر اہتمام منعقدہ اس جشن کی شاندار کامیابی پر دنیا بھر کے ادبی حلقوں کی طرف سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 27 قارئین📊 0 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

آئی آئی ایم اسکور لائبریری کا پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں افتتاح

ہندوستانی اور ازبک زبانوں میں ترجمے کا بین ثقافتی رشتہ پر ڈاکٹر نیلو فر خود جائیوا کا خصوصی خطاب

بہرائچ جیسے واقعات ہندوستان کے تانے بانے کو نقصان پہنچاتتے ہیں

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز