ڈاکٹر سیما سنگھ کی سرپرستی میں فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں شجر کاری نمائش
<p>بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، محمود آباد، سیتاپور میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت، ون مہوتسو ہفتہ کے تحت، حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوۓ نیشنل سروس اسکیم، نیشنل کیڈٹ کور اور روورس رینجرز کی دونوں اکائیوں کے مشترکہ زیراہتمام، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ کی سرپرستی میں سایہ دار پیڑ جس میں ارجن، ساگون،شیشم، گلاب وغیرہ کی شجرکاری کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے پروفیسر کے ساتھ رضاکار طلباء،وطالبات کیڈٹس،اسکاؤٹس اور گائیڈ نے کالج کے احاطے میں پیڑ لگا کر کالج کی ہریالی میں اضافہ کیا۔نیشنل سروس اسکیم کے پروگرام میں موجود آفیسر رویندر پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر زیبا خان، این سی سی آفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر پرشانت سنگھ، روورس انچارج ڈاکٹر ششیر سریواستو، آزادی کا امرت مہوتسو انچارج ڈاکٹر پراتھنا سنگھ،سرویش کمار مشرا، پروفیسر امیہ کمار، پروفیسر سعید احمد، ڈاکٹر سنترام سنگھ، ڈاکٹراودھیش کمار،ڈاکٹر رویش کمار سنگھ، ڈاکٹر ششی کانت، ڈاکٹر سلیل تیواری،ڈاکٹر راج شری سکسینہ،ڈاکٹر منتظر قایم سمیت دیگر پروفیسر اور عملہ کے ارکان نے موجود رہ کر رضاکار طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

آئی آئی ایم اسکور لائبریری کا پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں افتتاح

ہندوستانی اور ازبک زبانوں میں ترجمے کا بین ثقافتی رشتہ پر ڈاکٹر نیلو فر خود جائیوا کا خصوصی خطاب

بہرائچ جیسے واقعات ہندوستان کے تانے بانے کو نقصان پہنچاتتے ہیں
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز