تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

قطب وقت حضرت خواجہ عبدالسلام نقشبندی کا عرس مبارک اختتام پذیر

📅 05-11-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مرادآباد

<p>آج مؤرخہ 9 ربیع الثانی 1444ھ مطابق 5 نومبر 2022ء بروز ہفتہ  سے  قطب وقت حضرت مولانا خواجہ عبدالسلام نقشبندی علیہ الرحمۃ و الرضوان کے عرس سلامی کا آغاز (گرام بہادر گنج شریف، پوسٹ سلطان پور دوست، تھانہ ڈلاری، تحصیل ٹھاکردوارہ، ضلع مرادآباد یوپی الہند) میں ہوا، اور بعد نماز عشا نعت و منقبت و تقریری پروگرام میں کثیر تعداد میں علماء کرام شریک رہے اورخصوصا نعت خواں حضرت قاری اعظم اقبال۔اور حضرت مولانا محمد ناظر القادری مصباحی، استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی محمد سلیم مصباحی بھگت پوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی اور خطیب اہل سنت حضرت مولانا توصیف رضا سنبھلی کا خطاب ہو کر دعا پر اختتام پذیر ہوا۔ اور مؤرخہ 10 ربیع الثانی 1444ء مطابق 06 نومبر 2022ء بروز اتوار کو بعد نماز فجر  قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام و مشائخ عظام اور عوام اہل سنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعدہ نعت و منقبت و تقاریری پروگرام شروع ہوا جس میں خاندان سلامی کے کئی حضرات نے نعت و منقبت اور تقریریں پیش کیں اور بعد  میں حضرت مفتی محمد سلیم مصباحی بھگت پوری اور حضرت مولانا قاری سخاوت حسین مرادآبادی کی تقریریں ہوئیں۔اور قطب وقت حضرت مولانا خواجہ عبدالسلام نقشبندی علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں خیراج عقیدت پیش کیا۔ آخر میں حضرت مولانا محمد اسلم مصباحی بہادر گنجوی کی تقریر ہوئی اور بعدہ قل شریف ہوا اور شجرہ مبارکہ مولانا کلیم اشرف سلامی نے پڑھا اور حضرت مولانا محمد اسلم مصباحی بہادر گنجوی کی دعا پر عرس سلامی کا بڑی شان و شوکت سے اختتام پذیر ہوا۔
اور عرس سلامی میں شریک علماء کرام راقم الحروف محمد نفیس القادری امجدی مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔ حضرت مولانا محمد عظمت رضا نعیمی،مولانا کلیم اشرف سلامی، مولانا وسیم سلامی،مفتی محمد مناظر حسین سلامی،مفتی محمد آصف مصباحی،مولانا محمد اسلم نعیمی ڈھکیاوی، مفتی آفتاب عالم، قاری فہیم الدین ناظم اعلی دار العلوم گلشن مصطفی اور اس ادارے کے اساتذہ مولانا اکبر علی مولانا محمد رضوان سلامی قاری محمد فرمان رضوی وغیرہ ،قاری محمد عمر صاحب۔ حضرت مولانا محمد زبیر سلامی،قاری محمد اشرف سلامی، اور خاندان سلامی کے جملہ حضرات موجود رہے۔
اللہ رب العزت جل جلالہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں ہم سب کو قطب وقت حضرت مولانا خواجہ عبدالسلام نقشبندی علیہ الرحمہ کے فیضان سے مالا مال فرمائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم ۔
از قلم: محمد نفیس القادری امجدی۔
مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔
صدر المدرسین جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم گلڑیامعافی مرادآباد،یوپی،الہند۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 622 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مرادآباد میں اونچا تعزیہ بجلی کے تاروں سے ٹکرایا، دو کی موت درجنوں زخمی

حضرت حافظ و قاری عبد الغنی صاحب ڈھکیاوی مرادآبادی ہمارے درمیان نہ رہے

بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے مذہبی فرائض کی ادائیگی ایک جرم بن چکا ہے

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز