آل انڈیا مسابقہِ خطاب میں امجدی طالب علم کی نمایاں کامیابی
<p>طیبۃ العلماء جامعہ امجدیہ رضویہ سلطان الاساتذہ ممتاز الفقہاء حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری دام ظلہ کا لگایا ہوا وہ سرسبز و شاداب علمی چمن ہے جس کی خوشبوؤں سے آج پورا ہندوستان مہک رہا ہے، آپ نے اس ادارے کی تعمیر و ترقی میں وہ نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے جسے رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا یہ ہی وجہ ہے کہ آج یہ ادارہ اپنی ہمہ گیر دینی، تصنیفی اور تبلیغی خدمات کی وجہ سے عالمی سطح پر مشہور و متعارف ہو چکا ہے، یہ ادارہ اپنے طلبہ کو بہترین علمی اور تحقیقی ماحول فراہم کرتا رہا ہے جس کے باعث یہاں کے طلبہ اپنی تعلیم اور ہنر مندی کی بدولت دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں جو کہ ایک مثبت اور خوش آئند بات ہے
اسی مبارک سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ شب دار العلوم مینائیہ گونڈہ میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مقابلہ جاتی پروگرام میں جامعہ امجدیہ رضویہ کے ہونہار طالب علم نفیس احمد بن معراج حسین ساکن بلرام پور (جماعت سادسہ) نے اپنا تقریری جوہر دکھاتے ہوئے فرسٹ پوزیشن کی ٹرافی مع 51 ہزار روپے کا انعام اپنے نام کیا
موصوف کی اس نمایاں کامیابی پر جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا علاء المصطفیٰ قادری صدرالمدرسین مولانا جمال مصطفیٰ قادری مولانا عبد الرحمن مصباحی مولانا محمد صدیق مصباحی مفتی شمشاد احمد مصباحی مفتی ابوالحسن مصباحی، مولانا شمیم رضا اویسی امجدی قاری غلام رسول سمیت تمام اساتذہ و طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تابناک مستقبل کی دعائیں کیں.</p>
<p>رپورٹ محمد رمضان امجدی مہراج گنج</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

عبادت گاہ تحفظ قانون کو عملی جامہ پہنایا جائے

گھوسی میں جوش و خروش سے نکالا گیا جلوس غوثیہ

جامعہ امجدیہ کے تعلق سے صحیح رپورٹ
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 3 ویوز