تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

شریعت کے خلاف کوئی بھی فیصلہ منظور نہیں: آل انڈیا امامس کونسل

📅 23-03-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
کیرالہ

<p>کیرالہ: 21 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز)
آل انڈیا امامس کونسل کی نیشنل کمیٹی میٹنگ، ترور، کیرلا میں منعقد ہوئی، جس میں پورے ملک کے موجودہ حالات کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ بالخصوص کرناٹک ہائی کورٹ کے حجاب کے خلاف حالیہ غیر منصفانہ فیصلے کو ہندستان میں ”اسلاموفوبیا“ کا حصہ قرار دیتے ہوے کونسل نے کہا کہ: ”مسلمانوں کو شریعت کے خلاف کوئی بھی فیصلہ منظور نہیں ہوگا، عدالت کو شریعت سکھانے کا کوئی حق نہیں، شریعت میں کسی بھی طرح کی مداخلت یا رائے زنی دستوری بنیادی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ ہندستان جیسے بہترین سیکولر ملک میں، جہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو تمام مذہبی حقوق حاصل ہیں، مسلم کمیونٹی کے ساتھ اس طرح کا جانب دارانہ سلوک کسی بھی حال میں قبول نہیں کیا جا سکتا ہے“۔
کونسل کی نیشنل کمیٹی نے کہا کہ:کرناٹک ہائی کورٹ کا یہ کہنا کہ: ''حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے'' انتہائی جہالت پر مبنی اور متعصبانہ فیصلہ ہے۔ عدالت کا کام فیصلہ سنانا نہیں؛ بلکہ انصاف کرنا ہوتا ہے۔ انصاف سے ہٹ کر فیصلہ سنانا عدالت کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہے“۔
نیشنل کمیٹی میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ:”ملک بھر میں جے شری رام کے نام پر قتل ناحق کو ہر حال میں روکا جائے گا۔ مسلم راشٹریہ منچ آر ایس ایس کے ذریعے 2002 میں بنائی گئی مسلم نام کی تنظیم سے مسلمان بالکل دھوکہ نہ کھائیں۔آج پورے ملک میں مسلم کمیونٹی میں سنگھی نظریہ پھیلانے اور مسلمانوں کو دشمن ملک و قوم سے جوڑنے کا کام کر رہی ہے۔ اس آستین کے سانپ سے عوام کو واقف کرانا اور پہچان کر اس کے تمام ممبران سے سماجی بائیکاٹ کرنا نہایت ضروری ہے“۔
”سنگھ پریوار کی جانب سے 1925 سے لے کر آج تک ملک میں جتنے فسادات ہوے، ان میں قتل و غارت گری کی گئی، بھاگل پور، ممبئی اور میرٹھ کے ہاشم پورہ، و ملیانہ میں، گھروں پر نشانات لگا لگا کر مسلمانوں اور دلتوں کا قتل عام کیا گیا آج ”دی کشمیر فائلس“ کو سچ کا آئینہ بتا کر سینٹرل حکومت ملک کی سا لمیت کی بنیادیں کھوکھلی کر رہی ہے۔ ”دی کشمیر فائلس“جھوٹ اور پروپیگنڈہ پر مبنی ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد مسلمانوں کے خلاف سنگھ پریوار کے ایجنڈے کو کھلے عام پیش کر کے ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینا ہے۔ نیشنل کمیٹی اس کی پرزور مذمت کرتی ہے اور اس کو ملک و عوام کے خلاف خطرناک سازش سمجھتی ہے؛ اس لیے اس پر فوراً پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
اسی کے ساتھ آل انڈیا امامس کونسل کی نیشنل کمیٹی تمام دیش کے باشندوں سے اس سازش، دستور مخالف متنفرانہ سرگرمیوں کے خلاف مل کر آواز بلند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔</p>
<p>سوشیل میڈیا ڈسک:
آل انڈیا امامس کونسل
21، مارچ، 2022، جامعہ نگر، اکھلا، نئی دہلی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 207 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

کیرالہ کا تاریخی پس منظر

کیرالہ ہائی کورٹ نے سی۔پی۔آئی۔(ایم۔) کے رہنما کا پی۔جےراجن کے خلاف یو۔اے۔پی۔اے۔ کے حکم کو کیا منسوخ

کیرالہ کے سبری مالا مندر میں زائرین کی تعداد بڑھانے کا معاملہ سپریم کورٹ میں کیا گیا چیلینج

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز