تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

غیر مسلم پولیس والے سے شادی کرنے کا ارادہ کر چکی لڑکی کے گھر پہونچی تحریک فروغ اسلام کی ٹیم

📅 24-09-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بریلی

<p>بریلی شریف: 23ستمبر، ہماری آواز(مستقیم ازہری)</p>
<p>آج جیسے ہی پرانہ شہر بریلی شریف کے راشد خان کی بیٹی رینا خان کی پردیپ کمار نام کے ہندو نوجوان (جو جگت پور پولیس چوکی میں تعینات ہے) کے ساتھ 25 ستمبر کو ہونے والی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہوا تو تحریک فروغِ اسلام (شاخ) بریلی شریف کے ذمہ داران نے اولا اس معاملے کی واقع صورتحال سے آگاہی کے لئے کارڈ پر موجود نمبر پر کال کی تو لڑکی نے ہی فون ریسیو کیا جس نے اس معاملہ کی تصدیق کی، اس کے بعد ہی تحریک کے ذمہ دار علما اس کے گھر پہونچے اور اس کے والدین سے ملاقات کی، پہلے تو اس کی والدہ نے بات کرنے سے انکار کیا مگر جب ان سے کہا کہ آپکی بچی کا یہ میٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے تب انہوں نے ذمہ داران کو گھر میں بلایا، ذمہ داران نے اسکی والدہ سے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بیٹی ایک غیر مسلم سے شادی کرنے جا رہی ہے آپ اسے اس ارتداد سے روکیں اگر آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہو تو تحریک آپکے ساتھ ہے آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
اتنی دیر میں لڑکی رینا خان(جو کہیں باہر تھی) کا فون اس کی والدہ کے نمبر پر آیا، تحریک کے ایک ذمہ دار عالم نے فون پر اس کو سمجھایا کہ حقیقی زندگی آخرت کی زندگی ہے یہ دنیاوی لزتیں چند دنوں کی ہیں، ہم یہاں اپنے دنیاوی مطلب سے نہیں آئے بلکہ جس تیزی کے ساتھ مسلم بچیوں کے ساتھ معاملات پیش آ رہے ہیں بڑے افسوسناک وفکر کن ہیں۔ حالیہ دہلی کی سابیہ سیفی کا معاملہ ابھی تازہ مثال ہے۔
مسلم بچیوں کو شادی کا دھوکا دے کر ان کی عزت ہی نہیں انکی جان تک سے اپنی درندگی کی پیاس بجھائی جا رہی ہے روز کوئی نہ کوئی دل دہلا دینے والی خبر ملتی ہے، ہمیں جب آپ کے معاملہ کی خبر پہنچی تو ہم آپ کے یہاں آپ کی خیر خواہی میں آ پہنچے ہیں ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں، لہٰذا میری بہن اس فعل سے باز آ جائیں تاکہ آپ اور آپ کے والدین اور مسلم سماج بدنامی اور ہر قسم کے نقصان سے بچ سکے اور سازشیں کرنے والوں کے منصوبے ناکام ہو سکیں۔
وہ خاموش سنتی رہی اور فون کاٹ دیا پھر ذمہ داران نے اس کی والدہ سے کہا کہ آپ اپنی بچی، فیملی کو تباہ ہونے سے بچائیں تحریک آپ کے ساتھ ہے۔
آپ کو جو مدد چاہیے ہم کریں گے.
آپ سب دعا کریں کہ اللہ عزوجل اس بچی کے ایمان و جان کی حفاظت فرمائے، للہیت کے لئے کہے گئے کلمات میں اثر پیدا فرمائے۔ مزید اس ارتداد کی آندھی سے مسلم امہ کی بچیوں کی حفاظت فرمائے، تحریک فروغ اسلام کو اس کے کارکنان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرما۔ آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم.</p>
<p>رپورٹ: حافظ مستقیم ازہری
صدر شعبہ سماجی خدمات
تحریک فروغ اسلام (شاخ) بریلی شریف،یو. پی</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 245 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بریلی شریف میں گستاخ نرسمھا نند کے خلاف علمائے اہلسنت کی ھنگامی میٹنگ

رضا اکیڈمی کی جانب سے بریلی شریف میں 1499 سالہ جشن ولادت مصطفیٰﷺ کا پرجوش استقبال

12 ستمبر کو منایا جائے گا اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کا عرس، 10 سے ہوگی شروعات

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز