اترپردیش میں جمہوریت تار تار: پرینکا گاندھی
<p>نئی دہلی 8جولائی (یو این آئی) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ ریاست میں امن وقانون کا نظام بدتر ہوگیا ہے اور جمہوریت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لیکن انتظامیہ آنکھ پر پٹی باندھے ہوئے ہے۔
محترمہ واڈرا نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ پی ایم صاحب اور سی ایم صاحب اس کے لئے بھی مبارکباد دیجئے کہ یو پی میں آپ کے کارکنوں نے کتنی جگہ بم بازی، کولی باری، پتھر بازی کی، کتنے لوگوں کا پرچہ لوٹا، کتنے صحافیوں کو پیٹا، کتنی جگہ خواتین سے بدتمیزی کی۔
انہوں نے کہاکہ قانون نظام کی آنکھ پر پٹی باندھ کر، جمہوریت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خوفناک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں پولیس کے سامنے ہی دو گروپوں کے مابین کسی تنازعہ پر سڑک پر گولیاں چل رہی ہیں اور گولیوں کی آواز گونج رہی ہے۔ ایک آدمی گولی لگنے سے زمین پر گرا ہوا ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

یتی نرسمہا نند پر این۔ایس۔اے لگا کر فوراََ گرفتار کریں! مولانا عارف القادری واحدی

گستاخ رسول نرسنہانند کو بچانے میں جٹی یوگی کی پولیس، گرفتاری تو بس دکھاوا ہے

آستانہ سیدنا زندہ شاہ مدار دارالنور مکنپور شریف میں مولانا سالک مصباحی کے لیے دعاے صحت
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز