تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

یوم احتجاج کے موقع پر تحریک فروغ اسلام کی شاخوں کی نمایاں کارکردگیاں

📅 11-04-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بریلی

<p>اب صرف احتجاج اور ایف۔آئی۔آر۔ سے کام نہیں چلے گا ہمیں قربانیاں دینی ہوں گی: قمر غنی عثمانی</p>
<p>آج مؤرخہ 9 اپریل بروز جمعہ اعلان کے مطابق شہزادہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ عسجد رضا صاحب حفظہ اللہ قومی صدر جماعت رضاۓ مصطفےٰ کی قیادت میں اسلامیہ گراؤنڈ بریلی شریف میں گستاخ رسول کے خلاف زبردست احتجاج ہوا، جانشین تاج الشریعہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں علماء و عوام نے لبیک کہا. ہمدرد قوم و ملت حضرت قمر غنی عثمانی حفظہ اللہ بانی و صدر تحریک فروغ اسلام کی حمایت نے اس احتجاجی مجمع میں مزید رنگ بھر دیا تھا، حضرت کے حکم پر شاخ بریلی شریف کے ذمہ داران نے شب و روز مساجد کا دورہ کر کر کے احتجاج کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا، حضرت عثمانی صاحب قبلہ کی جانب سے تین دن پہلے دیا گیا جملہ
اب یا گستاخ رہیں گے یا ہم
پلے کارڈ میں، پوسٹر کی شکل میں، اسلامیہ گراؤنڈ کے چاروں طرف دکھائی دے رہے تھے اور کارکنان تحریک فروغ اسلام شاخ بریلی شریف بھاری تعداد میں موجود رہے.
بانئ تحریک صبح ہی بریلی شریف پہونچ گۓ تھے، جمعہ کی امامت وخطابت حضرت نے ازہری مسجد میں فرمائی اور لوگوں کو جھنجھوڑتے ہوئے فرمایا کہ کیا وہ وقت نہیں آیا کہ اب ہم پوری قوت سے اٹھ کھڑے ہوں اور دشمنوں کو عملی جواب دیں کہ ہماری گردنیں حضورﷺ کے لۓ ہیں ، یاد رکھیں اب صرف احتجاج و ایف آئی آر سے کام نہیں چلنے والا اب ہمیں قربانیاں دینی ہی ہوں گی۔
نماز سے فراغت کے بعد حضرت کارکنان تحریک کے ساتھ اسلامیہ گراؤنڈ تشریف لے گئے اور میمورنڈم دئیے جانے تک وہیں موجود رہے_
تحریک کی جانب سے آج کے دن کو یوم احتجاج کے بطور منانے کا اعلان کیا گیا تھا لہذا تمام شاخوں کے ذریعے مختلف احتجاجی اقدامات کے ذریعے قوم کو یہ پیغام دیا گیا کہ سب کچھ بعد میں ہے سب سے پہلے حرمت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پاسداری ہے_</p>
<p>اللہ تعالی تمام عشاقان رسول کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور گستاخان رسول کو کیفر کردار تک پہنچانے کی توفیق دے۔</p>
<p>رپورٹ مرتبہ
عقیل احمد فیضی
صدر شعبہ نشرواشاعت
9473962637</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 130 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بریلی شریف میں گستاخ نرسمھا نند کے خلاف علمائے اہلسنت کی ھنگامی میٹنگ

رضا اکیڈمی کی جانب سے بریلی شریف میں 1499 سالہ جشن ولادت مصطفیٰﷺ کا پرجوش استقبال

12 ستمبر کو منایا جائے گا اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کا عرس، 10 سے ہوگی شروعات

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز