نور علم کے حصول کے لیے گناہوں کا ترک ناگزیر: مفتی نظام الدین احمد نوری
<p>دارالعلوم اہل سنت بحرالعلوم خلیل آباد میں جشن ختم بخاری کا انعقاد</p>
<p>سنت کبیر: 4اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار)
دارالعلوم اہل سنت بحرالعلوم خلیل آباد سنت کبیر نگر میں کل جشن ختم بخاری وجشن دستار فضیلت وحفظ کے بابرکت موقع پربڑے ہی تزک واہتمام کے ساتھ ادارہ کے پرنسپل مولانا حشم اللہ صاحب تدریسی کے زیرصدارت ایک شاندار جلسہ کا انعقاد ہوا۔جب کہ نظامت مولانا راشد علی نظامی نے کی ۔ مرکزی درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول براوں شریف کے سینیئر استاذوخطیب اعظم ہندوستان حضرت مفتی نظام الدین احمد نوری صاحب نے خصوصی شرکت کی اور دن میں چار بجے فارغ ہونے والے طلبہ کے سامنے امام بخاری رحمة اللہ کی حیات وخدمات پر مختصر مگر جامع روشنی ڈالتے ہوئے بخاری شریف کی پہلی اور آخری حدیث کا درس دیا۔حضرت نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے امام بخاری کے تقوی وطہارت اور پاسداری سنت کا ذکر کیا اور فرمایا کہ نور علم کےحصول کے لیے گناہوں کو خیرآباد کہنا بے حد ضروری چیز ہے کہ بغیر اس کے ہمارے لیے علمی بصیرت اور تقرب الی اللہ ممکن نہیں۔عشاء کے بعد جشن دستار فضیلت کا روح پرور منظر دیدنی تھا۔شہرت یافتہ علماء ومشائخ اسٹیج کی زینت بنے ہوئے تھے ۔دوبارہ حضرت مفتی نظام الدین احمد نوری(خلیفہ حضور تاج الشریعہ وگلزار ملت)نے خصوصی خطاب فرمایا اور عوام وخواص کو اللہ سے تعلق کی مضبوطی اور اعمال صالحہ کی تلقین فرمائی۔صلاة وسلام اور حضرت کی دعاوں پرجلسہ کا اختتام ہوا۔
جلسہ میں مدرسہ کے اساتذہ کے علاوہ خصوصی طور پر شاعر اسلام مولانا محمد انوار رضا مہراج گنج،مشہور صحافی نعیم الدین فیضی برکاتی،شاہ خالد سدھارتھ نگر،عبد القادر نظامی و دانش رضا گورگھ پور کے ساتھ سینکڑوں دانش وروں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ایم ایل اے نے صحافیوں کو سولر لائٹس کا تحفہ دیا

عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا حضرت صوفی نظام الدین کا عرس مبارک
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز