مدرسہ تعلیم القران سندیلہ کے صدر مدرس حافظ محمد اقبال کی رحلت، ماحول سوگوار
<p>سندیلہ/ہردوئی: 23مارچ، ہماری آواز(یاسرقاسمی)
مدرسہ تعلیم القران سندیلہ کے سابق صدر مدرس حافظ محمد اقبال کا انتقال ہوگیا، ان کی رحلت سے علمی و دینی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی، وہ 70 برس کے تھے ، وہ کافی عرصے سے بستر علالت پر تھے، تین روز قبل مرض میں شدت کے بعد انہیں لکھنؤ کے کاٸنڈھاسپٹل سیتاپورباٸی پاس دوبگا میں داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، آج بعد نماز عشاء تقریبا ساڑھے آٹھ بجے اپنی رہائش گاہ واقع موضع اجگواں میں آخری سانس لی، اور روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، حافظ صاحب کے سانحہ ارتحال سے ماحول سوگوار ہو گیا، ان کے صاحبزادے مولانا محمد اختر نے بتایا نماز جنازہ 24 مارچ بروز بدھ بعد نماز ظہر تقریبا ڈیڑھ بجے مدرسہ تفہیم القرآن اجگواں میں ادا کی جائے گی،
پسماندگان میں اہلیہ ، چار بیٹے مولانا محمد اقبال ندوی ، مولانا محمد اختر ، محمد اطہر عرف ساحل، ماسٹر محمد اظہر اور ایک صاحبزادی ہے،
جمیعت علماء ہردوئی کے صدر مولانا عبدالجبار قاسمی سیکریٹری یاسر عبدالقیوم قاسمی نے پسماندگان کے لئے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے ایصال ثواب کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

کوچنگ سینٹر سے پڑھ کر گھر لوٹ رہی تھی طالبہ، ڈمپر نے کچلا، موقع پر ہوئی موت

خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کا تازہ ترین شمارہ مجلہ جام میر [اپریل/تاجون] پیش خدمت ہے۔ مفت ڈاؤن لوڈ کریں

خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں دوسرا سالانہ عرس طاہر ملت منعقد ہوا
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز