تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا گیا: مفتی عبدالتواب

📅 23-03-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
کان پور

<p>اناؤ: 22مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
موضع دارا پور بانگرمؤ میں گذشتہ شب نکاح کی تقریب کے تحت، جلسہ اصلاح معاشرہ، کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت حاجی حکیم محمد ریاض نے کی اور نظامت کے فرائض مولوی ساجد رئیس سانڈی نے انجام دئے، جلسے کا آغاز قاری زبیر کی تلاوت سے ہوا،اور حافظ معظم بلگرامی نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا، مولانا رمضان جامعی نے عظمت والدین پر تقریر کی ، مفتی اخلاق بلگرامی نے اپنے خطاب میں شادی کی رسومات وخرافات کی قباحت پر روشنی ڈالی، مفتی عبدالتواب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے صفائی و ستھرائی، پاکی وطہارت کی تعلیم بطور خاص دی، انہوں نے پاک صاف رہنے سے بہت سی بیماریوں سے ہم سے آدمی محفوظ رہتا ہے، ظاہری صفائی کے ساتھ دلوں کو بھی بغض، کینہ، حسد، بدظنی جیسی مہلک ناپاکیوں سے صاف اور پاک رکھا جائے، موصوف نے سامعین کو نماز کی طرف متوجہ کیا، نماز جنت کی کنجی(چابی) ہے، اگر کسی دوسرے عمل کے ذریعے جنت تک پہنچ بھی گئے مگر نماز نہ ہونے کی وجہ سے جنت کا تالا نہ کھل سکا تو پھر کیا ہوگا ؟ اس لئے نماز کی پابندی کریں تاکہ جنت کی چابی ہمارے پاس رہے، مفتی موصوف کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا، مولانا سلیمان بلاؤ پوری نے تمام سامعین، مقررین، اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر بطورِ خاص حاجی آزاد بانگرمؤ مؤ، حافظ عرفان بانگرمؤ، حافظ عارف بلاؤپور، حاجی محمد راشد مدارنگر، حکیم ریاض مدارنگر، اشتیاق بھائی وغیرہ موجود رہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 140 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم ضیاء مصطفیٰ میں عرس حافظ ملت منایا گیا

خانقاہ صمدیہ پھپھوند شریف کے شہزادے مفتی سید اطہر میاں کا انتقال

ساس کا ادب بھی ماں کے برابر ہوتا ہے۔ مولانا محمد تحسین رضا قادری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز