سکون قلب مادی اسباب سے حاصل نہیں کیا جاسکتا: مولانا افضال الرحمٰن قاسمی
<p>سندیلہ / ہردوئی (یاسر قاسمی)
گزشتہ شب منگل بازار سندیلہ کی مسجد میں ایک دینی، تبلیغی و اصلاحی نشست منعقد ہوئی، نشست میں خلیفہ حضرت محی السنۃ مولانا شاہ افضال الرحمن قاسمی نے خصوصی خطاب کیا، دعاء کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی۔
بعد نماز مغرب منعقدہ نشست میں مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث مولانا افضال الرحمن قاسمی نے حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا سکون قلب مادی اسباب سے حاصل نہیں کیا جا سکتا، مادی اسباب سے جو یہ دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ احمق ہیں، انجکشن، دواؤں اور منشیات سے محض حواس مختل ہو تے ہیں، حقیقی نید میسر نہیں آتی، مولانا نے کہا اطمینان قلب کے لئے دو باتیں ضروری ہیں، ایک ایمان، دوسرے کثرت اور تسلسل کے ساتھ ذکر الہی، انہوں نے کہا ذکر کسی ایک طریقے میں منحصر نہیں ، اس کے مختلف طریقے ہیں ، تلاوت قرآن، تسبیحات، نماز، عبادات، دعاؤں کا اہتمام اور مختلف مواقع وحالات میں پڑھی جانے والی دعائیں یہ سب ذکر الہی میں شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ غفلت بری بلا ہے، ہر انسان کے دو دشمن ہیں، ایک شیطان، دوسرے نفس ، یہ کبھی دوست نہیں ہو سکتے، ان کی دشمنی کو خود قرآن نے واضح کیا، انسان جب بھی غافل ہوتا ہے شیطان ڈس لیتا ہے، جو جتنا بڑا ذاکر ہوگا وہ شیطان سے اتنا ہی محفوظ ہوگا، نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ذکر اتنا کرو کہ دل ذکر الہی میں اس طرح ڈوب جائے جیسے مچھلی پانی میں ڈوبتی ہے، اور کثرت ذکر کی علامت یہ ہے کہ ذاکر کے چہرے سے ذکر کے آثار نمایاں ہونے لگتے ہیں، اس کے کلام میں انوارات کا ظہور ہوتا ہے، وہ ہر ماحول میں ثابت قدم رہتا ہے، فسق و فجور سے بے چین ہو جاتا ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

کوچنگ سینٹر سے پڑھ کر گھر لوٹ رہی تھی طالبہ، ڈمپر نے کچلا، موقع پر ہوئی موت

خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کا تازہ ترین شمارہ مجلہ جام میر [اپریل/تاجون] پیش خدمت ہے۔ مفت ڈاؤن لوڈ کریں

خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں دوسرا سالانہ عرس طاہر ملت منعقد ہوا
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز