تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

مسترد اپوزیشن ملک کی شبیہ خراب کرنے میں مشغول: نقوی

📅 07-02-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سیاسی گلیاروں سے

<p>ہماری آواز/کانپور:06فروری(پریس ریلیز) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیرمختار عباس نقوی نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ عوام کے ذریعہ مسترد اپوزیشن سیاسی پارٹیاں گذشتہ 6سالوں سے ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے میں مشغول ہیں۔
آج کانپور میں مرکزی بجٹ 2021۔22 کے ضمن میں سیمینار اورپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ ایسے سازشی سپاری کا ملکی عوام کے عزائم نے وقت وقت پر سبق سکھایا ہے۔ ایسے سازشی شاطروں کے مرجھائے چہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کے سبھی کوششوں کو عوام نے نظرانداز کردیا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ کبھی نام نہاد منھ بھرائی پر ہنگامہ تو کبھی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال تو کبھی سی اے اے پر پروپیگنڈہ تو کبھی کورونا بحران میں عوامی صحت کے لئے کئے گئے اقدامات پر انہیں گمراہ کرنے کی کوشش اور اب زرعی قوانین پر’گمراہ گینگ‘کچھ کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کرملک کو بدنام کرنے اور کسانوں کے مفاد کااغوا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ کچھ لوگوں کے تمام تر سیاسی ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے سال 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی اور این ڈی اے پر اعتماد کا اظہار کیا اور سادہ اکثریت سے حکومت بنی۔2019 میں دوبارہ اس سے بڑھ کر اکثریت سے نوازہ۔ اس دوران ہوئے اسمبلی، پنچایت و مقامی انتخابات میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر مہر لگائی ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ فارمولے نے کریمنل سازش کے کرداروں کو بے نقاب کیا ہے۔ دنیا مسٹر مودی کے چو طرفہ ترقی کی قائل ہوئی ہے۔مسٹر مودی سماج کے ہر طبقے کی ترقی و برابر کی حصے داری کے لئے مسلسل کام کرتے رہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جب ہمارے سیکورٹی اہلکار نے گھس کر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی تو سرحد کے اس پار سے ثبوت طلب کئے جانے لگے اور سرحد کے اس پار سے بھی قدیم پارٹی کے لیڈر سوال کھڑے کرنے لگے۔جو کہ ’کمال کا ثبوت و سوال کی چغلبندی‘ تھی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 621 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مہاوکاس اگھاڑی کو دی گئی حمایت تنازع کا شکار

"آل انڈیا علماء بورڈ الیکشن میں مسلم رائے دہندگان کو گمراہ کرنے کے درپے" مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بڑا الزام

نواب ملک کے روڈ شو میں اجیت پوار نے کی شرکت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز