تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

مفتی محمد ہاشم اعظمی مصباحی خلافت و اجازت سے نوازا گیا

📅 01-02-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
اعظم گڑھ

<p>امبیڈکرنگر/اعظم گڑھ: ہماری آواز(مکرم مصباحی) یکم فروری</p>
<p>بڑی خوش بختی کی بات ہے کہ شہزادہ محدث اعظم ہند شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی اشرفی الجیلانی کچھوچھوی دام ظلہ العالی نے مبارکپور اعظم گڈھ کے محلہ نوادہ سے تعلق رکھنے والے مدرسہ مدینةالعلوم تکیہ باباپریتم شاہ جائس ضلع امیٹھی کے مؤقر استاذ مولانا مفتی محمد ہاشم اعظمی مصباحی کو اپنی خلافت و اجازت سے نوازا اور بزرگوں سے حاصل شدہ تمام اوراد و وظائف کی اجازت بھی عطا فرمائی. اس اعزاز کی حصولیابی پر مفتی محمد ہاشم مصباحی کو مبارکباد اور استقبالیہ پیش کرنے کے لئے ایک پروگرام بسکھاری میں مجاہد سنیت مولانا امام الدین مصباحی علیہ الرحمہ کے مکان پر منعقد ہوا اس روح پرور موقع پر شہزادہ مجاہد سنیت مولانا فریدالدین مصباحی، مولانا عبداللہ واسطی، مفتی عالمگیر اشرف مصباحی اور مولانا شرافت علی اویسی نے مفتی محمد ہاشم اعظمی مصباحی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہا کہ حضور شیخ الاسلام کی خلافت بہت بڑے اعزاز کی بات ہے یہ انعام خداوندی کے ساتھ ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے اللہ رب العزت آپ کو مزید خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے.
نوادہ مبارکپور کی استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئےاکثر علماء نے فرمایا کہ حضور شیخ الاسلام کی ہمہ جہت شخصیت علمی عملی ہر اعتبار سے مسلم ہے بلاشبہ آپ علی الاطلاق شیخ الاسلام والمسلمين ہیں آپ کے قلم گوہر نایاب سے صادر ہونے والی تصانیف میں تنہا تفسیر اشرفی عالم اسلام کے لئے آج کے زمانہ میں فرض کفایہ کی حیثیت رکھتی ہے. مولانا جاوید چشتی مبارکپوری نے کہا کہ خلیفہ شیخ الاسلام مفتی محمد ہاشم اعظمی مصباحی کے سینکڑوں فتاوے متعدد تصنیفات وتالیفات اور ہندو پاک کے بیسیوں اخبارات، رسائل و جرائد میں شائع ہونے والے مذہبی، سیاسی سماجی مضامین آپ کی علمی لیاقت کی غمازی کرتے ہیں آپ کی تدریسی، تبلیغی، تقریری، تصنیفی خدمات کے اعتراف میں حضور شیخ الاسلام نے ایمان و عقیدے کی حفاظت اور رشد و ہدایت کو گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنی خلافت و اجازت سے نوازا ہم اس حسین انتخاب پر مولانا موصوف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.اس پروگرام میں مفتی ہاشم صاحب کے والد گرامی الحاج امتیاز احمد عزیزی نے خوشیوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے فرزند کو اپنی نیک دعاؤں اور نصیحتوں سے خوب خوب نوازا.
مدرسہ مدینةالعلوم تکیہ باباپریتم شاہ جائس میں منعقدہ تہنیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے خانوادہ اشرفیہ کے چشم و چراغ شہزادہ مقصود ملت علامہ سید سلمان اشرف جائسی نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام والمسلمين جیسے مرشد و نادرالمثال عالم ربانی کی خلافت کسی کے لئے بھی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے یہ مفتی ہاشم کے لئے عظیم اعزاز کے ساتھ نجات کا ذریعہ بھی ہے.
قاری افروز کی تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز ہوا مولانا الیاس اشرفی اور قاری افروز نے نعت و منقبت کے گوہر لٹاۓ حضور سلمان میاں کی دعا کے ساتھ یہ روحانی محفل اختتام پذیر ہوئی
مبارکباد پیش کرنے والوں میں مفتی محمد اعظم مصباحی، مفتی توفیق احسن برکاتی جامعہ اشرفیہ مفتی اسرار احمد مصباحی ، مولانا سلیم امجدی، مقبول احمد قریشی مینیجر ، حافظ عبدالسعید رضوی، مولانا محمد حسین قادری پرنسپل،طفیل خان، منظور احمد قریشی، ماسٹر سراج احمد، ماسٹر شکیل قریشی،ماسٹر رئیس، ماسٹر رضی باقر، ماسٹر سرفراز، حافظ ذاکر جائسی، مولانا فیضان مصباحی، حافظ محمد مکرم مصباحی، حافظ توصیف احمد مصباحی، حافظ انوار احمد نوادوی، مولانا ذیشان قادری و مولانا عثمان سعدی و مولانا محمود مصباحی اساتذہ دارالعلوم جائس، حافظ حمیداللہ، حافظ عارف اشرفی، ماسٹر شاداب، الحاج قاری حسنین، حافظ امین رضوی ، قاری تحسین عزیزی اساتذہ مدرسہ تاج العلوم صمدیہ گاندھی نگر، ماسٹر حسنین قریشی، ماسٹر چاند محمد وغیرہ خاص طور سے شامل تھے.
رپورٹ : محمد مکرم مصباحی نوادہ مبارکپور اعظم گڈھ یو پی</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 252 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو

ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز