کسان تحریک کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاری پر بھڑکے راہل اور پرینکا
<p>دہلی،31 جنوری/ ہماری آواز(ایجنسی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کسان تحریک کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف ایف۔آئی۔آر۔ درج کرنے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت سچ بولنے والوں سے ڈرتی ہے اس لیء وہ سچے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "جو سچ سے ڈرتے ہیں وہ سچے صحافیوں کو گرفتار کرتے ہیں۔‘‘
محترمہ پرینکا واڈرا نے کہا کہ "کسانوں کے احتجاج کوریج کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، ان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ انٹرنیٹ بہت ساری جگہوں پر بند کردی گئی ہیں۔ بی۔جے۔پی۔ حکومت کسانوں کی آواز کو کچلنا چاہتی ہے لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ جتنا دباؤ گے اس سے زیادہ آوازیں آپ کے مظالم کے خلاف اٹھیں گی۔‘‘
کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "تاناشاہ سلطنت کو حقیقت سے ڈر لگتا ہے، تاناشاہ عدم تشدد سے ڈرتا ہے لہذا تاناشاہ کے حکمراں غیر جانبدارانہ صحافت پر ظلم کرتا ہے۔‘‘
پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نےبتایا کہ "آپ بی۔جے۔پی۔ کے تحت مشتعل کسانوں پر حملے کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے اور تحریک کی جگہوں پر موبائل و انٹرنیٹ بند کرکے کسانوں کی تحریک کو دبا نہیں پاؤ گے۔ ملک کی آواز بند نہیں کرپاؤ گے</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مہاوکاس اگھاڑی کو دی گئی حمایت تنازع کا شکار

"آل انڈیا علماء بورڈ الیکشن میں مسلم رائے دہندگان کو گمراہ کرنے کے درپے" مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بڑا الزام

نواب ملک کے روڈ شو میں اجیت پوار نے کی شرکت
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز