تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

علامہ فیض احمد اشرفی خطیب وامام جامع مسجد چنچوڑ پونے کو اجازت وخلافت

📅 31-01-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
امبیڈکرنگر

کچھوچھہ مقدسہ/امبیڈکرنگر: ہماری آواز(پریس ریلیز) 31 جنوری

نبیرہ حضورسرکارکلاں، شہزادہ حضورشیخ اعظم پیرطریقت،رہبر راہ شریعت، حضرت علامہ الحاج الشاہ سید محمد اشرف اشرفی جیلانی نعیمی کچھوچھوی کی قیادت وسرپرستی میں آل انڈیا علما و مشائخ بورڈشاخ پونے مہاراشٹرا کی اہم مشاورتی میٹینگ اور آ پ کے مقدس ہاتھوں سے خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں کچھوچھہ شریف کا رسم سنگ بنیاد

اس موقع سے علماومشائخ اورائمہ مساجد پونہ کا اشرف ملت کی ذہانت وقیادت اور بورڈ کی ملکی وعالمی حیثیت وخدمات پرمکمل اعتماد کااظہار

پونے ممبئی کے بعد مہاراشٹرا کا سب سے ترقی یافتہ شہر ہے۔پونے کی معاشی وملی شراکت داری کے بغیر کوئی مذہبی وملی تنظیم وتحریک ترقی نہیں کر سکتی۔اشرف ملت

ہند وستان کی تاریخ کا وہ دن یقینا بڑ اہی مبارک اور انقلابی تھا جب نبیرہ حضورسرکارکلاں،جانشین حضورشیخ اعظم پیرطریقت،رہبر راہ شریعت، حضرت علامہ الحاج الشاہ سید محمد اشرف اشرفی جیلانی نعیمی کچھوچھوی نے 2005 ء میں آل انڈیا علما و مشائخ بورڈکو قائم فرمایا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ انتہائی مختصر سے وقت میں بورڈ کی خدمات کادائرہ ملک کی سرحدوں سے نکل کر بیرون ممالک خصوصا عالم عربی مصر وشام اور عراق ولیبیاتک پھیل گیا۔جس بورڈ کی بنیاد 2005 میں رکھی گئی،اس کے بارے میں لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنی جلد ترقی کرکے اس مقام تک پہنچ جائے گا۔آ ج الحمد للہ! بورڈملک کے کم وبیش سترہ صوبوں میں کام کررہاہے مگر یہ سچ ہے کہ کچھ وجوہات کی وجہ سے مہاراشٹراکے خطے میں بورڈ کوجو اہمیت حاصل ہونی چاہیے تھی وہ نہ ہوسکی۔اس لیے حضور اشرف ملت کی دیرینہ آرزو تھی کہ مہاراشٹرامیں بورڈ کے کام کو آگے بڑھایاجائے۔اسی غرض سے حضرت اشرف ملت سید محمد اشرف اشرفی جیلانی نعیمی کچھوچھوی نے ممبئی کے بعد پونے کی طرف اپنی توجہ مبذول فرمائی،اوراہل پونہ کی دعوت پر ایک تاریخی دورہ فرمایاجو تقریبا ایک ہفتہ تک جاری رہا۔اس درمیان آپ نے پونے کے مختلف جلسوں اور کانفرنسوں میں خطابات فرمائے،یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا،سیکڑوں افراد آپ کے دست حق پرست پر داخل سلسلہ ہوئے،اور توبہ ورجوع کی د ولت سے مالا مال ہوئے۔اور متعدد نامور اور بااثر علما وائمہ کو بار گاہ اشرف ملت سے اجازت وخلافت کا تمغہ بھی ملا۔
28/جنوری بروز جمعرات حضرت علامہ الحاج الشاہ سید محمد اشرف اشرفی جیلانی نعیمی کچھوچھوی دامت برکاتہم نے جامع مسجد چنچوڑپونے میں نماز مغرب کی امامت فرمائی۔نماز مغرب کے بعد آٹھ بجے تک تقریری سلسلہ جاری رہاجس میں مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے علاوہ اہل محلہ،قرب وجوار،خصوصا چنچوڑ کی معروف سماجی وسیاسی اور اور دینی وتعلیمی شخصیات،ڈاکٹرس،انجینیرس،پروفیسرز،اساتذہ وطلبہ اور عامۃ المسلمین نے شرکت کر کے فیض وبرکت حاصل کیا۔اس مو قع سے حضور اشرف ملت نے چنچوڑ کے قدیمی اور سینیر امام وخطیب حضرت علامہ فیض احمد اشرفی خطیب وامام جامع مسجد چنچوڑ کوسلسلہ اشرفیہ نظامیہ چشتیہ کی اجازت وخلافت عطا فرمائی،جس پر حاضرین نے نعرہائے تکبیر ورسالت سے اپنی مسرت کا اظہار فرمایا۔مولانا فیض احمد اشرفی پونے کء انتہائی قابل اور ذہین اماموں میں سے ایک ہیں۔زمانہ دراز سے پونہ میں مقیم ہیں،پونے کے اند ر آپ کی شخصیت مرجع خلائق ہے۔عوام اہل سنت آپ کو بڑی قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہے۔اکثر جلسے اور جلوسوں میں آپ کی حاضری ہوتی ہے،جس پروگرام میں موجود ہوں تو کامیابی کی ضمانت بن جاتے ہیں۔آپ کے اصلاحی ودعوتی کارنامے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔آپ کا آبائی وطن ضلع مہراج گنج (گو رکھپور)یو پی ہے۔آ پ پچھلی دو دہائی سے چنچوڑ میں مقیم ہیں۔
پروگرام میں حاضرین کی تعداد تقریبا تین سو تھی جو کوڈ۔19،کو دیکھتے ہوئے ایک بڑی تعد اد تھی۔پونے شہر کی درجنوں علمی وادبی شخصیات کی موجود گی نے پروگرام میں چار چاند لگا دیا۔مولانا منصور احمداشرفی،حافظ وقاری نصیب اللہ،مولانا عرفان احمد اشرفی،مولانا عمران احمد اشرفی،مولانا ابر ار احمد رضوی،مولانا فیروز احمد عزیزی،قاری شمشاد احمد اشرفی،مولانا اشتیاق احمد رضوی،مولانا فضل حق قادری وغیرہ کا خلوص شامل حال رہا۔ اراکین انتظامیہ کمیٹی مسجد چنچوڑ میں سے محفوظ خان،عبد الجبار شیخ،یوسف پٹھان،سمیر خان،اعجااز ملا،انور پٹھان اعظم بھائی پان سرے،اور عبدالقدیر نعل بند وغیرہ نے بڑے ہی عقدت واحترام کے ساتھ حضرت کا والہانہ استقبال کیا اور تمام پروگرام میں پرونوں کی طرح حضرت اشرف ملت کے گر د منڈلاتے رہے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 82 قارئین📊 0 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور

کتاب "مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی جہان علوم و معارف "کے دوسرے اڈیشن کا عرس مخدومی میں رسم اجراء

امیر ملت سیدنا شاہ سید امیر اشرف، بابائے ملت سید شاہ تنویر اشرف، صوفی ہند سید اختر گل اشرف کا دو روزہ عرس پاک شان و شوکت سے منایا گیا۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز