تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

اترپردیش ترقی کی شاہراہ پر رواں دواں :نریندر مودی

📅 20-01-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
اترپردیش

<p>وزیر اعظم نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت اتر پردیش میں چھ لاکھ سے زیادہ مستحقین کو مالی امداد جاری کی
نئی دہلی، 20 جنوری (پریس ریلیز)وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت اتر پردیش میں چھ لاکھ سے زیادہ مستحقین کے ساتھ مکالمہ کیا اور انھیں مالی امداد جاری کی۔ اس موقع پر دیہی ترقی کے مرکزی وزیر ، اتر پردیش کے گورنر اور وزیر اعلیٰ موجود تھے۔
وزیر اعظم نےمستحقین کو نیک تمنا ئیں پیش کیں اور انھیں پرکاش پرب کی مبارک دی۔مسٹر مودی نے پرکاش پرب پر گرو گوبند سنگھ جی کوسلام عقیدت پیش کیا اور قوم کو اس مبارک موقع پر مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ گرو صاحب کا ان پر بہت احسان ہے اور انھیں ان کی خدمت کا بھر پور موقع ملا ہے۔ گرو صاحب کی زندگی اور پیغام دونوں ہمیں خدمت اور سچائی کی راہ پر آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔ اتنی طاقت اور حوصلہ خدمت اور سچائی کے جذبے سے سامنے آتے ہیں۔ ملک اسی راہ پر گامزن ہے جو گرو گوبند سنگھ جی نے دکھائی تھی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں ، محروموں اور ان لوگوں کی زندگی کو بدلنے کے لیے بے نظیر کام انجام دیا جا رہا ہے جن کا بیجا استحصال کیا گیا۔ انھوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ پانچ سال پہلے انھوں نے آگرہ سے وزیر اعظم آواس یوجنا شروع کی تھی ۔ یہ اسکیم ملک کے لاکھوں لوگوں کی امیدوں سے وابستہ ہے اور جو لوگ غریبوں میں غریب ہیں انھیں اس اسکیم سے یہ اعتماد ملتا ہےکہ وہ بھی گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اتر پردیش ان ریاستوں میں شامل ہے جو غریبوں کے لیے مکانات کی تعمیر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آج ریاست کے چھ لاکھ خاندانوں کو اپنے بینک کھاتہ میں مجموعی طور پر 2600کروڑ روپے سے زیادہ رقم مل جائگی۔ ان چھ لاکھ خاندانوں میں سے پانچ لاکھ کو پہلی قسط ملے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پانچ لاکھ کنبوں کے لیے زندگی کا انتظار ختم ہوا۔ اسی طرح 80 ہزار خاندانوں کو دوسری قسط ملی ہے۔ یعنی آئندہ سال موسم سرما تک ان کا اپنا مکان ہو جائے گا۔
وزیر اعظم نے زور دیکر کہا کہ آتم نربھر بھارت کا براہ راست تعلق اس ملک کے شہریوں کے اعتماد سے ہے اور اپنا مکان اس اعتماد کو کئی گنا بڑھاتا ہے۔ اپنا خریدا ہوا گھر زندگی کو یقین سے بھر دیتا ہے اور غریبی سے نکلنے کی امید بھی دلاتا ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 87 قارئین📊 0 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

یتی نرسمہا نند پر این۔ایس۔اے لگا کر فوراََ گرفتار کریں! مولانا عارف القادری واحدی

گستاخ رسول نرسنہانند کو بچانے میں جٹی یوگی کی پولیس، گرفتاری تو بس دکھاوا ہے

آستانہ سیدنا زندہ شاہ مدار دارالنور مکنپور شریف میں مولانا سالک مصباحی کے لیے دعاے صحت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز