گجرات میں سڑک کنارے سونے والے مزدوروں کو بے قابو گاڑی نے کچلا، 15 ہلاک
<p>ہماری آوازسورت، 19 جنوری (پریس ریلیز) گجرات کے ضلع سورت میں گذشتہ دیر رات ایک بے قابو گاڑی نے سڑک کنارے سونے والے 20 افراد کو کچل دیا جس سے ان میں 15 کی موت ہو گئی پولیس نے آج بتایا کہ یہاں سے تقریباً 50 کلومیٹر دور کِم-مانڈوی روڈ پر کوسنبا کے پلوڈگام کے نزدیک یہ حادثہ ہوا ہلاک ہونے والے بنیادی طور پر راجستھان کے ضلع بانسواڑہ کے کُشل گڑھ کے باشندے مزدور بتائے گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
درمیانی رات کے آس پاس ایک تیز رفتار ڈمپر، گنا لدے ایک ٹریکٹر- ٹرالی سے تصادم کے بعد غیر متوازن ہو کر ان مزدوروں کے اوپر چڑھ گئی۔ ان میں سے 12 کی تو موقع پر ہی موت ہو گئی۔ آٹھ زخمیوں میں سے تین نے سورت کے اسمیمیر اسپتال میں دم توڑ دیا۔
پولیس نے ڈمبپر کو ضبط کرکے اس کے ڈرائیور اور کلینر کو پکڑ لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی۔ معاملے کی تفصیلی چھان بین کی جا رہی ہے۔
اس درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپیے کی امداد کا اعلان کیا ہے</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

اعلیٰ حضرت کے دس نکاتی پروگرام کی عملی تعبیر

صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے اسکول ٹاپ کرنے والی اس لڑکی کو نہیں دیا گیا ایوارڈ

کھمبات شریف(گجرات) میں ۸۰۳/ویں عالمی روحانی سالانہ عرس سرکار شاہ میراں و پانچواں کل ہند "مسابقۂ علم حدیث و تصوف" بحسن و خوبی اختتام پذیر
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز