بمراہ کی شاٹ پر آسٹریلیائی گیندباز کے سر پہ لگی زوردار چوٹ تو محمد سراج نے بلہ پھینک پوچھی خیریت
<p>مشقی میچ میں بمراہ کی نصف سنچری،انڈین ٹیم 194 پر ہوئی ڈھیر</p>
<p>سڈنی ہماری آواز
سڈنی میں ہندوستان اور آسٹریلیا اے کے مابین دوسرا پریکٹس میچ کھیلا جارہا ہے،جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 194 رنز بنائے۔ مزے دار بات یہ رہی کہ جہاں بھارتی بلے باز آسٹریلیائی گندبازی کے سامنے گھٹنے ٹیکتے نظر آئے وہیں ٹیم کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے 57 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنا کر ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا اسکور بنایا۔ تاہم ان کی نصف سنچری اننگ کے دوران ،ان کا ایک شاٹ میزبان بولر کیمرون گرین کے سر پر لگا ، جس کی وجہ سے وہ چکرا کرزمیں بوس ہوگئے۔ تب رننگ اینڈ پر کھڑے انڈین تیزگندباز محمد سراج نے انسانیت کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا اور اپنا بلہ پھنیک تیزی سے زخمی کیمرون گرین کو اٹھاتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔</p>
<p>دراصل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلے جانے والے تین روزہ نائٹ فارمیٹ میچ میں گرین ٹیم انڈیا کے کھلاڑی جسپریت بمراہ کو گیندبازی کر رہے تھے۔تبھی بمراہ نے گرین کی گیند پر سیدھی ڈرائیو کھیلی جو بہت تیز رفتاری سے گرین کی طرف بڑھی گرین نے اس شاٹ کو اپنے سر کی طرف آنے سے روکنے کی پوری کوشش کی لیکن شاٹ کی رفتار اتنی تیز تھی کہ بہت کوشش کرنے کے بعد بھی گرین گیند کو اپنے سر سے ٹکرا جانے سے نہیں روک سکے۔گیند 21 سالہ کیمرون گرین کے ہاتھ سے ٹکراتے ہوئےا سر میں جا لگی۔ گرین نے پہلے پریکٹس میچ میں سنچری بنائی تھی۔ آسٹریلیائی اے میڈیکل ٹیم نے گرین کی جانچ پڑتال کی اور انھیں گراؤنڈ سے باہرلے گئے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

بارش نے چھین لی بھارت کے جبڑے سے جیت، ویسٹ ایڈیز کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ ڈرا

کرکٹ : اس بار ورلڈکپ میں نہیں آئے گی کالی آندھی۔ اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دکھایا باہر کا راستہ

فیفا ورلڈ کپ کے افتتاح نے دنیا پر انمٹ نقوش مرتب کردیئے
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز