حافظ ملت نے کثیر تعداد میں نہایت بیش قیمتی علمی لعل و گہر پیدا کیے، تحریک پیغام سنیت کے زیر اہتمام عرس حافظ ملت
<p>ککرالہ/بدایوں: ہماری آواز(پریس ریلیز) 16جنوری// تحریک پیغام سنیت کے زیر اہتمام جامعة المصطفی قصبہ ککرالہ ضلع بدایوں شریف میں امیرالعلما مولانا حافظ و قاری صوفی رفاقت علی ثقلینی نعیمی کی صدارت و قیادت میں عرس عزیزی کا انعقاد کیا گیا ۔
حافظ تسلیم احمد ثقلینی نے تلاوت کلام سے محفل کو منور کیا۔
مولانا نور احمد نقشبندی،مولانا یونس برکاتی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔
مفتی فھیم احمد ثقلینی ازھری نے حیات حافظ ملت کے تعمیری وتدریس گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جلالة العلم استاذ العلماء حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز مرادآبادی صرف ایک مدرس اور پیر ہی نہیں تھے بلکہ ایک شخصیت ساز عہدساز مدبر و مفکر بھی تھے، ایک دور اندیش صاحب فکروبصیرت، معمار ملت بھی تھے۔یہی وجہ ہے کہ آج آپ کی درس گاہ علم و فضل سے خوشی چینی کرنے والے پوری دنیا میں ملی،سماجی، ثقافتی،معاشرتی،علمی،معاشی،
مذہبی،مسلکی اور رفاہی خدمات انجام دے رہے ہیں آپ کے بےشمار تربیت یافتہ تلامذہ میں سے شیخ القرآن علامہ عبداللّٰہ خاں عزیزی، صدرالعلما علامہ نعمان خاں اعظمی اثرقادری،
امام العلما مفتی شبیر حسن رضوی روناھوی ، کے اسمائے گرامی سرفہرست ہیں۔ جن سے مین نے سات سال تک جامعہ روناھی میں اکتساب فیض کیا،اس طرح مجھے حافظ ملت سے ایک واسطے سے فیض علم حاصل ہے۔
صدر اجلاس مولاناصوفی رفاقت علی ثقلینی نے کہا کہ حافظ ملت کے آبائی وطن "بھوج پور"میں میں نے مدرسہ عزیز العلوم میں چار سال تعلیم حاصل کی ہے اور خانوادہ حافظ ملت مثلاحکیم عبدالغفور صاحب اور واصف صاحب کو بہت قریب سے دیکھا ہے اس لیے کہ بھوجپور میں حضور حافظ ملت کا پورا خانوادہ
خانقاہ شرافتیہ بریلی شریف سے منسلک ہے۔
بعدہ صلاة وسلام اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا۔اور حاضرین کو ماحضر پیش کیاگیا۔
اس موقع پر مولانا شمیم حسین سالمی جمی نگلہ،
مولاناھاشم خاں ثقلینی بہٹہ،
حافظ منصور قادری اوسہیت،
حافظ اسلام خاں ثقلینی رمضانپور، حافظ شمس الحسن ثقلینی رمضانپور،حافظ محشرعلی ثقلینی رمضانپور،حافظ رئیس میاں ثقلینی بہٹہ،
مولاناافضال نعمانی کھیڑا
جامعہ مصطفی کے طلبہ نے شرکت کی۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

شیخ اسیدالحق قادری محدث بدایونی زمین کے اوپر ہمارے مرکز توجہ رہے اب نگاہ غوث اعظم کے حصار میں ہیں

بدایوں اجتماعی عصمت دری واقعہ:تھانہ و حلقہ انچارج کے خلاف مقدمہ درج
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز