تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

مہراج گنج: شیتلاپور میں عرس افتخاری 7 و 8 ستمبر کو

📅 04-09-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مہراج گنج

<p>مہراج گنج: 6 ستمبر، ہماری آواز(شبیر احمد نظامی)
گھوگھلی بلاک کے علاقے میں علماء کا مرکز مانے جانے والا موضع شیتلاپور میں آنے والے 7/8 نومبر ٢٠٢٢ بروز بدھ و جمعرات کو رئیس الفقہاء حضرت علامہ الحاج صوفی افتخار احمد اعظمی علیہ الرحمہ کا 27/واں عرس پاک احکام شرع کے طور طریقے سے نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ مذکورہ عرس کا پروگرام مخلص قوم و ملت حضرت علامہ الحاج محمد معین الدین قادری مصباحی سابق صدرالمدرسین جامعہ رضویہ نورالعلوم سول مہراج گنج کی سرپرستی و ماہر علم و فن حضرت علامہ محمد شہاب الدین صاحب کامل کارگزار صدرالمدرسین اور مولانا محمد اختر حسین افتخاری استاذ جامعہ رضویہ نورالعلوم کی صدارت و حافظ و قاری عرش اعظم استاذ جامعہ افتخار العلوم شیتلا پور و مولانا غلام محی الدین رحمانی خطیب و امام جامع مسجد شیتلا پور کی قیادت اور مولانا رمضان علی امجدی نمائندہ روزنامہ راشٹریہ سہارا ایڈیشن گورکھپور کے نظامت اور شیخ غلام مصطفیٰ سابق پردھان شیتلا پور کے نگرانی میں ہوگا۔
مولانا الحاج شیر محمد قادری صدرالمدرسین دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی بیالیس گاؤں ، مولانا فیضان رضا برکاتی دیوریا ، مولانا شکیل اختر نظامی شیخ الادب مدرسہ اشرفیہ اہل سنت انوار العلوم راجہ بازار کھڈا بازار کشی نگر ، مولانا محمد امجدی علی نظامی استاذ جامعہ رضویہ نور العلوم سول لائن مہراج گنج اور مولانا رضوان اللہ علیمی استاذ جامعہ افتخار العلوم کا ان شاء اللہ خطاب ہوگا۔ مولانا کاتب ذوالقرنین خان استاذ دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی بیالیس گاؤں ، مولانا شمشاد احمد نیپالی ، مولانا قمر الزماں و مولانا شوکت علی مہراج گنج حمد باری تعالیٰ و نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور منقبت ان شاء اللہ پیش کریں گے۔ پروگرام کے مخصوص انتظام کار حاجی عبدالمنان اشرفی سابق گرام پردھان نے عاشقان اولیاءکرام شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے۔</p>
<p>نظام الاوقات</p>
<p>07/ ستمبر 2022 بروز بدھ
بعد نماز فجر: قرآن خوانی بمقام مزار شریف
بعد نماز عشاء: تقاریر علمائے کرام و نذرانہ نعت و منقبت</p>
<p>08/ ستمبر 2022 بروز جمعرات
بعد نماز فجر: قرآن خوانی
صبح 08/ بجے: جلوس و چادر پوشی
قل شریف: دوپہر 12/ بج کر 55 منٹ و بعد قل شریف لنگر تقسیم
بعد قل شریف: زیارت موئے مبارک شریف</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ش

شبیر احمد نظامی

📍 Barabanki

📰 29 پوسٹ👁 1 قارئین📊 0 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

تدبیر فاروقی کا عکس جمیل ہے تدبیر حافظ ملت: مفتی قاضی فضل رسول مصباحی

تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام اتحاد ائمہ کانفرنس کا انعقاد

معروف صحافی قاری نورالھدیٰ مصباحی کو صدمہ؛ والدہ کا انتقال

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز