ماہ نور ایک ہونیہار لڑکی تھی، اسے جلد از جلد انصاف ملنا چاہئے: ڈاکٹر احسان
<p>ماہ نور کے ساتھ ہوئے شرمناک واقعے کے خلاف اترے اے ایم یو کے طلبہ</p>
<p>(علی گڑھ) 30 مئی (ضیاء الرحمن امجدی) بہار کے ضلع کٹیہار کے بگوڑا پنچایت کی رہنے والی سولہ سالہ ماہ نور کے ساتھ ہوئے شرمناک واقعہ کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے سنٹنیری گیٹ سے باب سید تک ایک احتجاجی جلوس نکالا ، جس میں طلبہ نے اس واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ماہ نور کو انصاف دلانے کی مانگ کی۔ طلبہ کے اندر حکومت اور مقامی پولس کے بارے میں کافی ناراضگی تھی۔ اس موقعے پر اے ایم یو کے اجمل خان طبیہ کالج کے طالب علم ڈاکٹر محمد احسان الحق جامعی نے کہا کہ یہ واقعہ صرف بہار ہی نہیں بلکہ پورے ملک کو شرمسار کرنے والا واقعہ ہے۔ ماہ نور کے ساتھ جس طرح درندگی ہوئی ہے وہ ہر گز قابل برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں تو عورتوں کی آزادی تو دور کی بات گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو جائے گا۔ ریپسٹ کوئی بھی ہو اور کسی بھی ذات پات یا گھرانے کا ہو اس کی طرف داری نہیں ہونی چاہئے ورنہ ان کے حوصلے بلند ہوتے رہیں گے، اس لئے مجرموں کو جلد سے جلد سخت اور مثالی سزا ملنی چاہئے تاکہ دوسرا کوئی بھی اس طرح حرکت کرنے کے بارے میں سوچے۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اہل خانہ کو بھاری رقم دیکر ان کی مدد کرے۔ اس موقے پر امیر الجیش اور اظہر نظامی نے کہا کہ بہار حکومت کو اس بارے میں بہت جلد ایکشن لینا چاہیے کیوں کہ وہاں کی مقامی پولس اس بارے میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔ وہاں کی پولس رشوت خور ہے جس کی وجہ سے مجرمین اب تک کھلے گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے ورنہ ہم لوگ اس لڑائی کو بڑے پیمانے پر لڑنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے طلبہ سے بھی گزارش کی کہ سوشل میڈیا اور ہر پلیٹ فارم پر اس کو عام کیا جائے اور ماہ نور کے حق میں آواز اٹھائی جائے ۔ اس موقعے پر ڈاکٹر پرویز مشرف، ڈاکٹر سعود عالم،ڈاکٹر کامل رضا، ڈاکٹر توصیف رضا، ڈاکٹر عمران علی ایم بی بی ایس کے علاوہ طلبہ و عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مذکورہ رپورٹ ضیاء الرحمن امجدی نے نمائندہ کو دیا۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

البرکات علی گڑھ میں حضور حافظ ملت کی یاد میں تقریب کا انعقاد

البرکات علی گڑھ میں 14ویں تقریبات سیرت النبیﷺ بحسن و خوبی اختتام پذیر

مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ میں رسول اعظم کانفرنس وجشن دستار بندی کا انعقاد
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز