تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں جشنِ تکمیل قرآن کا انعقاد

📅 22-04-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
علی گڑھ

<p>علی گڑھ: 22 اپریل
مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں امسال پہلی مرتبہ 19روزہ تراویح کااہتمام کیاگیا، تراویح کی امامت کی سعادت حضرت حافظ وقاری راشد برکاتی صاحب کے حصے میں ائی اور سامع کے لیے حافظ شارق برکاتی (متعلم مدرسہ خواجہ غریب نواز قادری مسجد، کبیرکالونی علی گڑھ) کا انتخاب ہوا.
قرآن پاک مکمل ہونے پر حضور محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی والنورانی کی صدارت اور عالیجناب سید مصطفی علی قادری صاحب کی قیادت میں جشنِ تکمیل قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے شیخ نعمان احمد ازہری صاحب نے کہا کہ آپ حضرات قابل مبارک باد ہیں کہ آپ نے پورا قرآن پاک تراویح کی نماز میں سماعت کیا اور محفل تکمیل قرآن پاک کا حصہ بنے، مزید انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا کہ قرآن رحمت اور شفاء ہے. اس کے باوجود آج ہمارا کیا حال ہے؟ ہم بیماریوں کی دوا کرنے کے لئے طبیبوں (ڈاکٹروں) کے پاس تو جاتے ہیں لیکن قرآن پاک پڑھنے کی دور کی بات، قرآن پاک کھول کر بھی نہیں دیکھتے ہیں، ہمیں دوا کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن پاک سے بھی لازمی برکتیں لینی چاہئیے . ہمیں غور کرنا چاہئے کہ آج ہمارے گھر میں بیماریاں اور پریشانیاں قرآن پاک کی تلاوت نہ کرنے کے سبب سے تو نہیں!.
نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ضیاء الرحمن امجدی مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد نے کہا کہ
قران اللہ تعالی کی نازل کردہ مقدس کتاب ہے، جس کی حفاظت کاخود اللہ تعالی نے اپنے ذمہ کرم پر لیاہے، کوئی انسانی یا شیطانی طاقت اسے مٹا نہیں سکتی ، قیامت تک اسی طرح محرابوں میں قرآن پڑھاجاتا رہے گا۔
نعت پاک ڈاکٹر احسان الحق جامعی، محمد بلال ،محمد رضا نے پیش کیے.
اس موقع پر مولانا شمشاد اجمل برکاتی، مولانا عاصم برکاتی، قاری جاوید برکاتی، قاری اسلام برکاتی، حافظ مونس برکاتی، ڈاکٹر محشر، حافظ عبد الرب، حافظ فیضان، جناب ذاکر، جناب اسرار، جناب نظام، جناب اسد برکاتی، مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد و مدرسہ خواجہ غریب نواز قادری مسجد کبیرکالونی کے طلباء کرام، اس کے علاوہ تعلیم آباد، وحید نگر کے کافی تعداد میں سامعین حضرات موجود تھے.
صلاۃ و سلام کے بعد عالیجناب سید مصطفی علی قادری صاحب کی دعا سے جشنِ تکمیل قرآن کا اختتام ہوا.</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ن

نعیم الدین فیضی برکاتی

📍 Barabanki

📰 12 پوسٹ👁 2 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

البرکات علی گڑھ میں حضور حافظ ملت کی یاد میں تقریب کا انعقاد

البرکات علی گڑھ میں 14ویں تقریبات سیرت النبیﷺ بحسن و خوبی اختتام پذیر

مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ میں رسول اعظم کانفرنس وجشن دستار بندی کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز