تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

حکومت وقت کا حافظ ملت کے چمن پر بلڈوزر چلانا اسلام کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے: علامہ عسجد رضا خان قادری

📅 29-04-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
اعظم گڑھ

<p>جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی فیملی کالونی کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کرنے کی کوشش ہندوستان کی جمہوریت سے کھیلواڑ ہے۔ علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری</p>
<p>شبیر احمد نظامی
مہراج گنج/بریلی شریف/ گھوسی شریف
ہماری آواز</p>
<p>ہندوستان دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جہاں جمہوریت کا بول بالا ہے۔ ہر مذہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی قانون کے مطابق زندگی گذارنے کا حق ہے۔ ہندوستان کا آئین ہر ایک کو آزادی سے جینے کا حق دیتا ہے۔ مگر چند برسوں سے ایسا دیکھا جارہا ہے کہ کچھ متعصب ذہنیت رکھنے والے افراد ہندوستان کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرکے پر امن تہذیب کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ جامعہ اشرفیہ مبارک پور پر حملہ اسی ذہنیت کا شاخسانہ ہے۔ مذکورہ بالا خیالات کا اظہار خانقاہ رضویہ بریلی شریف کے سجادہ نشین و قاضی القضاۃ فی الہند علامہ عسجد رضا خان قادری نے کیا۔ اور یوگی حکومت کے اس نازیبا رویہ پر اپنے غم و غصہ کا بھی اظہار فرمایا۔ خانقاہ امجدیہ گھوسی شریف سے شہزادۂ صدرالشریعہ محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری امجدی نے جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے متعلق کہا کہ یہ کتنے حیرت کی بات ہے کہ ایک صاف و شفاف ادارے کو کسی بھی قانونی نوٹس کے بغیر نشانہ بناکر جہاں آئین ہند کا مذاق بنایا گیا وہیں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔ پھر بھی جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے ارباب حل و عقد سے گذارش ہے کہ آپ اپنے حوصلوں کو بلند رکھیں اور قانونی چارہ جوئی سے کام لیں۔ اللہ تبارک و تعالی ہمارا حامی و ناصر ہے۔ نیز علامہ صاحب نے اپنے اظہار خیالات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مرکز اہل سنت بریلی شریف اور خانقاہ امجدیہ رضویہ گھوسی شریف آپکے دوش بدوش ہے۔اور ایس صورت حال میں مسلمانان ہند خاص کر علماء اہل سنت کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ہوشمندی سے کام لیں اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنے ایمان کے تحفظ کے ساتھ فرائض و واجبات کی پابندی کریں اور اپنی اپنی مساجد میں آیت کریمہ کا ورد جاری رکھیں۔ اور دعائے حزب البحر کا ورد بھی کرتے رہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ش

شبیر احمد نظامی

📍 Barabanki

📰 29 پوسٹ👁 4 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو

ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز