تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

واجد علی شاہ اختر اکادمی کی جانب سے کہنہ مشق شاعر عارف محمود آبادی کی اہلیہ کی رحلت پر تعزیتی میٹنگ

📅 03-11-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
انتقال و تعزیت

<p>بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)میں جب کبھی بھی عارف محمود آبادی سے ملاقات کے لئےحاضر ہوتا تو مرحومہ کا معمول تھا کہ وہ کسی کو بھیج کر مہمان خانے میں بیٹھنے کو کہتیں اور جب تک خاطر تواضع نہیں ہو جاتی وہ جانے نہ دیتی تھیں۔ اپنی علالت کے باوجود بھی وہ اپنے شوہر اور اہلِ خانہ کا خیال رکھتی تھیں۔ یہ بات مسرور ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی اور واجد علی شاہ اختر اکادمی کے نائب صدر ڈاکٹر منصور حسن خان نے زکیہ ولا مفتی گنج میں منعقد تعزیتی میٹنگ میں مرحومہ کی رحلت پر کہی۔ اکادمی کے جنرل سیکریٹری اور مسرور ایجوکیشنل سوسائٹی کے سرپرست ڈاکٹر ثروت تقی نے مرحومہ کی صفات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نیک سیرت، نیک طینت اور نیک دل خاتون تھیں اور انھوں نے اپنے بیٹوں کی تعلیم و تربیت بہت بہتر ڈھنگ سے کی جس کے سبب ان کے بچے تو بچے ان کے گھر کی بہوئیں بھی اپنی ساس کی طویل بیماری میں بڑی خدمت کرتی رہیں۔ ایسا شاذونادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ </p>
<p>معروف شاعر اور "ادب سرائے" کے بانی ڈاکٹر منتظر قائمی نے کہا کہ واجد علی شاہ اختر اکادمی کی جانب سے ہونے والے تمام پروگرام میں ان کے بیٹے اور گھر کے تمام افراد بڑے ہی ذوق و شوق سے شریک رہتے تھے اور آنے والے تمام شرکاء کا بہت خیال رکھتے تھے یہ ان کی والدہ کی تربیت اور انکساری کا ہی نتیجہ تھا ورنہ آجکل کی اولاد والدین کو بوجھ سمجھتی ہیں۔ </p>
<p>اریبہ ایجوکیشنل سوسائٹی کھدرا کی ڈائریکٹر اور اترپردیش اردو اکادمی کی سابق ممبر ڈاکٹر رضوانہ نے کہا کہ واجد علی شاہ اختر اکادمی کے پروگرام میں ہمیشہ بڑی ہی اپنائیت کا احساس ہوتا ہے اور پروگرام تو ہمیشہ شاندار ہوتے ہیں لیکن ان کے یہاں شرکاء کی خاطر تواضع بھی خوب کی روایت بھی بڑی شاندار ہے کیونکہ اس مرحومہ کی بڑی دلچسپی رہتی تھی۔ ماہر امراضِ اطفال ڈاکٹر سردار مہدی نے کہا کہ یہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ اکادمی تمام کارگزاری میں شریک رہنے والی خاتون سفر آخرت پر روانہ ہوگئں جو نیک سیرت، پابند صوم و صلوۃ، دینی اور مذہبی امور میں بہت دلچسپی رکھتی تھیں۔ میٹنگ میں ایڈوکیٹ انصار احمد خان، کاظمی فاطمہ، اریبہ، ادیبہ، نشرہ، احسان الحق، تنویر احمد اور سرفراز احمد وغیرہ شریک تھے۔ آخر میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت اور سورۂ فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 36 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

خانوادۂ برکاتیہ کا عظیم سانحہ: سید برکات حیدر برکاتی کے انتقال پر ملک بھر میں رنج وغم کی لہر

ضلع کے مدارس میں سید برکات حیدر میاں قادری علیہ الرحمہ کے وصال پر تعزیتی نشست

حضرت سید برکات حیدر برکاتی میاں صاحب کا انتقال، علماے کرام نے پیش کی تعزیت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز