خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں سید طاہر میاں کا سالانہ عرس آج
<p>بلگرام شریف، پریس ریلیز</p>
<p>مورخہ 6 اگست بروز سنیچر 2022/ مطابق 7 محرم الحرام 1444ھ/ کو ہندوستان کی قدیم آستانہ خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف ضلع ہردوئی کی بڑی مسجد کے صحن میں بقیة السلف حجة الخلف نبیرہء بادشاہ بلگرام حضو سید آل رسول سید میر محمد طاہر میاں علیہ الرحمة و الرضون کا سالانہ عرس پاک نہایت تزک و احتشام اور اپنی خاندانی روایات کے ساتھ منعقد گا ۔جس کی سرپرستی شہزادہ طاہر ملت مصدر تجلیات واحدی حضرت پیر سید سہیل میاں صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف انجام دیں گے،شھزاہ طاہرملت سیدسعیدمیاں صاحب قبلہ،شھزادہ طاہرملت سیدرضوان میاں صاحب قبلہ بلگرام شریف،قاری ابوالحسن واحدی ،قاری عبدالقادرواحدی نےبتایاکہ اس عرس پاک میں ملک و ملت کے ہزاروں عقیدت مند خانقاہوں کے شیوخ ،مفتیانِ کرام، علماء ،ادبا ،خطبا، نقبا،شعراء، اصحابِ صحافت اور اربابِ علم و دانشور کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام اہلسنت شرکت کریں گے۔جس میں خصوصی طور دارالعلوم واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کےاساتذہ کرام طلبإعظام شریک ہوں گے۔
پروگرام کا افتتاح بعدِ نماز فجر قرآن خوانی سےہوگا۔ بعدہ صبح ٹھیک10/ بجے نعت و منقبت و تقاریر علماء کرام ۔نیز دوپہر 3/بجے قل شریف ہوگا ۔بعدہ لنگرطاہری کااہتمام رہےگا۔اس موقع پر آپ کے خلیفہ علامہ اسرار احمد فیضی واحدی صدررضااکیڈمی گونڈہ نے کہا کہ حضور طاہر ملت کو اللہ تعالیٰ نے مستجاب الدعوات بنایا تھا۔آپ یقینا اسلاف کرام کی یادگار تھے ۔آپ اخلاق حسنہ کی اعلی مثال تھے، آپ لوگوں سے ہمیشہ خندہ پیشانی سے ملتے تھے آپ نے اپنی پوری زندگی حقوق اللہ اور حقوق العباد پر رہ کر گزاری، آپ کی زندگی کا لمحہ لمحہ شریعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پاسداری کرتا ہوا نظر آتا تھا آپ سے اگر کوئی ایک بار ملاقات کرلیتا تو آپ کے اخلاق کی بنیاد پر بار بار آپ سے ملنے کی چا ہت جتاتا تھا آپ اپنے مریدین کا نام لکھ کراپنی ڈائری میں فہرست کے طور پر رکھتے تھے اور ہمیشہ حضور طاہر ملت اپنے مریدین اورامت مسلمہ کے لئے دعافرما تے رہتے تھے۔ جب کہ مجلہ جام میر کے ایڈیٹر مولانا محمد قمرانجم فیضی نے کہا کہ آپ کی شخصیت زہد و ورع ،صدق و صفا کا حسین و جمیل سنگم تھی، صرف بلگرام شریف ہی کے قرب و جوار ہی نہیں، بلکہ عالمی سطح پر بھی آپ کی کمالات، و اوصاف کا چرچہ، اور شہرہ تھا۔ نیز مفتی امیرالحسن امجدی نے کہا کہ ہندوستان کی قدیم خانقاہوں میں ممتاز خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف ایک عظیم خانقاہ ہے جہاں سے کم و بیش ساڑھے چار سو سال سے رشد و ہدایت کے کام انجام پا رہے ہیں، لہذا آپ تمامی محبان اولیاء کرام و بلگرام شریف سے گذارش ہے کہ امنڈتے ہوئے سیلاب کی طرح شریک ہو کر صاحب عرس کے فیوض و برکات سے مالا مال ہوں۔۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

کوچنگ سینٹر سے پڑھ کر گھر لوٹ رہی تھی طالبہ، ڈمپر نے کچلا، موقع پر ہوئی موت

خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کا تازہ ترین شمارہ مجلہ جام میر [اپریل/تاجون] پیش خدمت ہے۔ مفت ڈاؤن لوڈ کریں

خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں دوسرا سالانہ عرس طاہر ملت منعقد ہوا
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز